Bharat Express

Maharashtra NCP Crisis: اجیت پوار گروپ کا دعویٰ- 43 اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ، کوئی پریشانی نہیں

Maharashtra Sharad Pawar Vs Ajit Pawar: شرد پوار نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ کے لئے دہلی پہنچ گئے ہیں۔ وہیں ممبئی میں اجیت پوار خیمہ بھی سرگرم ہے۔

اجیت پوار

Maharashtra NCP Politrical Crisis: مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل اب بھی جاری ہے۔ این سی پی میں بغاوت کے بعد بدھ (5 جولائی) کو شرد پواراور اجیت پوار کے درمیان طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے الگ الگ میٹنگ کی۔ ممبئی کے باندرہ میں ہوئی میٹنگ میں بلوتے ہوئے اجیت پوار نے اپنا درد بتایا اور خواہش ظاہر کی۔ اجیت پوار نے کہا کہ میں نے پانچ بار نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا ہے، جوکہ ایک ریکارڈ ہے، لیکن گاڑی یہیں رک گئی ہے۔

رام داس اٹھاولے کی اجیت پوارسے ملاقات

مرکزی وزیراورریپبلکن پارٹی آف انڈیا (آرپی آئی) سربراہ رام داس اٹھاولے نے اجیت پوار سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے بتایا، میں آج اجیت پوار سے ملا۔ انہوں نے صحیح فیصلہ لیا ہے۔ میں کئی سالوں سے ان کے ساتھ ہوں۔ وزیراعظم نریندر مودی سبھی کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ چاہے وہ ہندو ہو، مسلم ہو یا دلت، وزیراعظم مودی کو سبھی کی حمایت حاصل ہے۔ اجیت پوار نے مجھے بتایا کہ ان کے دل میں یہ خیال کافی وقت سے تھا۔ بی جے پی کے ساتھ آنے کے لئے 3-2 میٹنگیں (این سی پی کے اندر) بھی ہوئیں، لیکن کوئی حل نہیں نکلا۔

شرد پوار کے لئے اجیت پوار کی “ریٹائرمنٹ” والے تبصرہ پر راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ لالو پرساد یادو نے کہا کہ کیا وہ صرف کہنے سے ریٹائرہوجائیں گے؟ “کیا کوئی بڑھا آدمی سیاست میں کبھی ریٹائر ہوتا ہے؟ سیاست میں کوئی ریٹائرمنٹ نہیں ہوتا۔”

Also Read