ایران پراسرائیل اورامریکہ کے حملے کی ہندوستان میں تمام مسلم تنظیمیں اورکئی سیاسی پارٹیاں کھل کرمخالفت کررہی ہیں۔ ملک کے کئی ریاستوں میں اس سے متعلق احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں پیپلزڈیموکریٹک فرنٹ (پی ڈی پی) کی سربراہ اور جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی بدھ (4 مارچ، 2026) کو سری نگرمیں احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران محبوبہ مفتی نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹرجلائے۔ اس دوران ان کے ساتھ پارٹی کے کئی لیڈران بھی موجود تھے۔ پی ڈی پی سربراہ نے سوشل میڈیا پر احتجاج کا ویڈیو بھی شیئرکیا ہے۔ انہوں نے لکھا، جولوگ تمہارے ساتھ امن وامان کے ساتھ کھڑے ہیں، میں ان کے ساتھ امن سے کھڑی ہوں اورجو لوگ تمہاری مخالفت کرتے ہیں، میں قیامت کے دن تک ان کی مخالفت میں کھڑی رہوں گی۔
“I stand in peace with those who stand in peace with you, and in opposition to those who oppose you, until the Day of Judgment.” pic.twitter.com/NyDSuOWQVa
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) March 4, 2026
امریکہ اوراسرائیل کی مخالفت میں نعرے بازی
ان پوسٹرس میں جیفری ایپسٹین بھی ہیں جن کے ایپسٹین فائلز میں ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی ہائی پروفائل شخصیات کے ساتھ تعلقات سامنے آئے تھے۔ اس دوران پارٹی کے حامیوں نے بھی ہاتھوں میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے پوسٹرہاتھوں میں لئے امریکہ اوراسرائیل کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔
#WATCH श्रीनगर, जम्मू-कश्मीर: PDP प्रमुख महबूबा मुफ्ती ने कहा, “पिछले 5-6 दिनों से ईरान पर इजराइल और अमेरिका की तरफ से लगातार हमला किया जा रहा है। इसमें वहां के सुप्रीम लीडर अयातुल्ला अली खामेनेई शहीद हो गए हैं। इसके बाद इस मुद्दें पर लोगों का गुस्सा और तकलीफ उभर कर आई है। लोगों… https://t.co/PXXgXyds3S pic.twitter.com/sIH81iqEIp
— ANI_HindiNews (@AHindinews) March 4, 2026
رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ اور جنید مٹّو کے خلاف ایف آئی آرکی مذمت
اس کے ساتھ ہی محبوبہ مفتی نے رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ اورجنید مٹّو کے خلاف ایف آئی آرکی مذمت کی اورمیڈیا تنظیموں پرلگی پابندیوں کی بھی تنقید کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیرمیں ہندوستانی حکومت کے ذریعہ امریکہ اوراسرائیل کے ذریعہ ایران پرکئے گئے کھلے عام حملے اورشہادت پرخاموش رہنے کا مطلب یہ نہیں کہ بولنے والے مجرم ہیں اوران کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ “آغا روح اللہ اورجنید عظیم مٹّوکے خلاف درج کی گئی ایف آئی آرمکمل طورپر غیرمنصفانہ ہے، اسے فوری طورپرواپس لیا جانا چاہئے۔”
Just because GOI & NC government in Jammu & Kashmir have chosen to remain silent on the blatant aggression by US and Israel against Iran and the martyrdom of its Supreme Leader doesn’t mean that those who speak out are offenders to be booked under the law.
The FIR against Aga…
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) March 4, 2026
حراست میں لئے گئے لوگوں کی رہائی کا مطالبہ
دوسری جانب، کشمیر کے مذہبی رہنما میرواعظ عمرفاروق نے بدھ کے روزکہا کہ افسران کوپُرامن احتجاج کے حقوق کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر(رہبراعلیٰ) آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کی مخالفت میں ہوئے احتجاج کے دوران حراست میں لئے گئے لوگوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


