Bharat Express

Wrestlers Protest at Jantar Mantar: ”ملک میں ہزاروں اراکین پارلیمنٹ اور میڈلسٹ کتنے…؟“… کہا- راون سے بھی بڑا ہے برج بھوشن کا تکبر

Wrestlers Protest news: ملک کی اسٹار پہلوان ونیش پھوگاٹ نے ان کے سبھی الزامات پر پلٹ وار کرتے ہوئے زبردست جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ برج بھوشن سنگھ کا غرور راون سے بھی بڑا ہے۔

جنتر منتر پر دھرنے پر بیٹھے پہلوان۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

Wrestlers  on Brij Bhushan Sharan Singh: بھارتیہ کشتی فیڈریشن (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ پر جنسی استحصال کے الزامات میں گرفتاری کے مطالبہ سے متعلق ملک کے پہلوان دہلی کے جنتر منتر پر مسلسل احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ آج یعنی یکم مئی کو پہلوانوں کے احتجاج کا 9واں دن ہے۔ اس درمیان برج بھوشن نے اپنے خلاف الزامات کو جھوٹا بتاتے ہوئے کھلاڑیوں پرسازش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ وہ کشتی فیڈریشن پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس کے پیچھے کانگریس رکن پارلیمنٹ دیپیندرہڈا پران کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا ہے۔

وہیں ملک کی اسٹار پہلوان ونیش فوگاٹ نے ان کے سبھی الزامات پر پلٹ وار کرتے ہوئے زبردست جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ برج بھوشن سنگھ کا غرور راون سے بھی بڑا ہے۔

بجرنگ پونیا نے بھی دیا جواب

بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے ذریعہ لگائے گئے تمام الزامات پر پہلوان بجرنگ پونیا نے کہا کہ ”جب تک برج بھوشن سنگھ الزامات سے بری نہیں ہوجاتے، تب تک میڈیا کو انہیں بولنے کے لئے اسٹیج نہیں دینا چاہئے۔ کھلاڑی ملک کے لئے میڈل جیت کرلاتے ہیں اور وہ میڈل جیتنے والوں پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ اس ملک میں کتنے لوگ اراکین پارلیمنٹ بنتے ہیں اور کتنے لوگ اولمپک میڈل جیتتے ہیں؟ آج تک مشکل سے 40 اولمپک میڈلسٹ ہیں، جبکہ ہزاروں لوگ اراکین پارلیمنٹ بن چکے ہیں۔“

برج بھوشن نے کہی تھی یہ بڑی بات

بی جے پی ایم پی برج بھوشن سنگھ نے پہلوانوں کے احتجاج کے پیچھے کانگریس رکن پارلیمنٹ دیپیندر ہڈا او بجرنگ پونیا پر سازش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ برج بھوشن سنگھ نے کہا، ”پوری سازش کانگریس لیڈر دیپیندرہڈا اور پہلوان بجرنگ پونیا نے رچی تھی۔ ہمارے پاس ایک آڈیو کلپ ہے، جو اسی ثابت کردے گی۔ وقت آنے پر ہم اسے دہلی پولیس کو دیں گے۔ “ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرینکا گاندھی نے بغیر معاملے کو سمجھے ہوئے پہلوانوں کی حمایت کی ہے، جب انہیں سچائی معلوم ہوگی تو وہ بھی پچھتائیں گی۔

Also Read