دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: ہندوستان میں شوال المکرم کا چاند نظرآنے کے بعد آج بروزجمعرات کوملک بھرمیں عید الفطرکی نمازادا کی گئی۔ تمام عیدگاہوں اورمساجد پرسیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔ حساس علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کردی تھی۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر اور لداخ میں 9 اپریل کو ہی شوال کا چاند نظرآگیا تھا اورکل بدھ کے روز وہاں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔
عیدالفطر 2024 کے موقع پر آج 11 اپریل کو فرزندان توحید نے ہرشہراورقصبہ کے عیدگاہوں اورمساجد میں دوگانہ ادا کیا۔ فرزندان توحید ہرسال عید الفطراورعیدالاضحیٰ کے موقع پردوگانہ ادا کرتے ہیں اوراللہ کے حضور خصوصی دعائیں مانگتے ہیں۔ دراصل، پورے ماہ رمضان کے روزے رکھنے کے بعد عیدالفطرکے دن خوشی منائی جاتی ہے۔ اس دن شیرینی، سوئیوں کے علاوہ بریانی، کباب، جیسے خاص پکوان گھروں میں تیار کیے جاتے ہیں۔ خاندان کے بچے بڑوں سے عیدی وصول کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔