Bharat Express

Veer Savarkar Row: ساورکر پر کانگریس سے سمجھوتہ نہیں کرے گی شیو سینا، جانئے مہاراشٹر کی سیاست میں یہ موضوع کیوں ہے اہم؟

Uddhav Thackeray on Rahul Gandhi: راہل گاندھی کے ذریعہ ویر ساورکر پر تبصرہ کرنے کے بعد ایکناتھ شندے اور ادھو گروپ نے راہل گاندھی کی تنقید کی ہے اور ان کو نصیحت بھی دی ہے۔

راہل گاندھی کے ویر ساورکر سے متعلق بیان پر ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے نے تنقید کی ہے۔

Uddhav Thackeray and Eknath Shinde on Rahul Gandhi Remark on Savarkar: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ذریعہ ویر ساورکر سے متعلق دیئے گئے بیان کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ راہل گاندھی کے ‘مائی نیم از ناٹ ساورکر’ والے بیان کے بعد سے مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے اور ادھو ٹھاکرے گروپ نے راہل گاندھی پرتنقید کی ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا، ‘میں راہل گاندھی کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم ایک ساتھ آئے ہیں، یہ صحیح ہے، ہم اس ملک میں جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لئے ایک ساتھ آئے ہیں۔ تاہم کوئی ایسا بیان نہ دیں، جو اختلاف پیدا کرے۔ مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی یعنی این سی پی، کانگریس اور ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کا اتحاد ہے۔

شندے اور ادھو گروپ کی راہل گاندھی کو نصیحت

راہل گاندھی کے ذریعہ ویر ساورکر پر تبصرہ کرنے سے مہاراشٹر میں برسراقتداراوراپوزیشن دونوں ان پرتنقید کرتے ہوئے ہدایت دیتے نظرآرہے ہیں۔ کہا جاسکتا ہے کہ مہاراشٹر کی سیاست میں ویر ساورکر کا موضوع کافی اہم ہے۔ ساورکر سے متعلق ادھو ٹھاکرے گروپ نے پہلے ہی اپنا موقف واضح کردیا ہے۔ راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے دوران ویر ساورکر سے متعلق کئے گئے تبصرہ کے دوران گزشتہ سال کانگریس اور ادھو ٹھاکرے کی پارٹی کے درمیان اختلاف نمایا ہوا تھا۔ حالانکہ پھر کچھ دن بعد سنجے راؤت  کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے اور راہل گاندھی کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلتے ہوئے نظرآئے تھے۔

اس وقت یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ راہل گاندھی اورشیوسینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) کے درمیان اب سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی راہل گاندھی کو سورت کی ایک عدالت نے ‘مودی سرنیم’ پر تبصرہ معاملے میں دو سال کی سزا سنائی۔ اس کے بعد راہل گاندھی نے پھر سے ویر ساورکرپرتبصرہ کیا۔ ساورکرپرتبصرہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا تھا، ‘میرا نام ساورکر نہیں ہے، میرا نام گاندھی ہے اورگاندھی کسی نے معافی نہیں مانگتے۔

اس کے بعد سے مہاراشٹر کی سیاست میں پھرسے قیاس آرائیوں کا دور شروع ہوگیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے راہل گاندھی پر تنقید کی ہے۔ انہون نے کہا، ‘ساورکرہمارے آئیڈیل ہیں اور ان کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔ ساورکر کو 14 سال کے لئے انڈومان سیکولر جیل میں ناقابل تصوراذیت کا سامنا کرنا پڑا۔  ہم صرف مصائب پڑھ سکتے ہیں۔’

ایکناتھ شندے کی راہل گاندھی پر تنقید

مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے دعویٰ کیا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی، دیگر پسماندہ طبقات اور ہندتوا کے مفکردامودر ساورکر کی توہین کی ہے۔ انہیں ’سزا‘ ملنی چاہئے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read