نئی دہلی : ہندوستان کے ایوی ایشن ریگولیٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے ایئرلائنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث مغربی ایشیا کے 9 ممالک کی فضائی حدود استعمال نہ کریں۔ان ممالک میں بحرین، ایران، عراق، اسرائیل، اردن، کویت، لبنان، قطر اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ ڈی جی سی اے کے مطابق حالیہ فوجی کشیدگی نے شہری ہوابازی کے لیے خطرناک ماحول پیدا کر دیا ہے، خاص طور پر ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں اور اس کے بعد ایران کی جوابی کارروائیوں نے خطرات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
ایئرلائنز کو سخت حفاظتی اقدامات کی ہدایت
ڈی جی سی اے کی ہدایت کے مطابق مخصوص شرائط کے تحت عمان اور سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کی جا سکتی ہے، تاہم ایئرلائنز کو ان علاقوں میں 32 ہزار فٹ سے کم بلندی پر پرواز نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ریگولیٹر نے ایئرلائنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ممکنہ رکاوٹوں جیسے روٹ میں تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جامع سکیورٹی جائزہ اور مضبوط ہنگامی منصوبہ بندی کریں۔ یہ ہدایات فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہیں اور 28 مارچ تک مؤثر رہیں گی، قابل ذکر بات یہ ہے کہ حالات کے مطابق اس میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ڈی جی سی اے نے مزید کہا کہ ایئرلائنز کو تمام فلائٹ لیولز پر متاثرہ فضائی حدود سے گریز کرنا چاہیے اور متعلقہ ایئرپورٹس پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے مکمل انتظامات ہونے چاہئیں۔ اس کے علاوہ فلائٹ کریو کو تازہ ترین NOTAM سے باخبر رکھنا ضروری ہے، تاکہ فضائی پابندیوں اور آپریشنل صورتحال سے متعلق بروقت معلومات حاصل کی جا سکیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
