Bharat Express DD Free Dish

Directorate General of Civil Aviation

ذرائع کے مطابق اس پرواز میں تقریباً 198 مسافر، دو کمسن بچے اور عملے کے چھ ارکان موجود تھے۔ جیسے ہی دھواں پھیلا، مسافروں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا، تاہم عملے کی بروقت کارروائی نے ممکنہ بڑے حادثے کو ٹال دیا۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی اور چند ہی لمحوں میں صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا گیا۔

ڈی جی سی اے کی ہدایت کے مطابق مخصوص شرائط کے تحت عمان اور سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کی جا سکتی ہے، تاہم ایئرلائنز کو ان علاقوں میں 32 ہزار فٹ سے کم بلندی پر پرواز نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ڈی جی اے سی کے مطابق، اندرون ملک ہوائی مسافروں کی آمدورفت میں انڈیگو کا حصہ 2023 میں 60.5 فیصد سے بڑھ کر 2024 میں 61.9 فیصد ہو گیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 'ذیلی اصول (1) میں متعین ہندوستانی فضائی حدود میں کم از کم اونچائی کے باوجود، وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ خدمات طیارے میں اسی وقت فراہم کی جائیں گی جب ہوائی جہاز میں الیکٹرانک آلات استعمال کرنے کی اجازت ہو۔

گو فرسٹ ایئر لائنز نے اپنے تمام طے شدہ فلائٹ آپریشن کو 4 جون تک منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،گوفرسٹ نے اعلان کیا ہے کہ مسافروں کو مکمل رقم واپس  کی جائے گی ۔ قبل ازیں فلائٹ آپریشن 30 مئی تک منسوخ کر دیے گئے تھے۔ ایئر لائن آپریٹر نے حال ہی میں رضاکارانہ دیوالیہ پن کی درخواست دائر کی تھی