Bharat Express

Jordan

پرفل بخشی نے کہا کہ بھارت کو اسرائیل اور ایران کے درمیان سیکورٹی فراہم کرنے والے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، اور یوکرین اور روس کے درمیان بھی ایسا ہی کیا جا سکتا ہے۔ یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ دونوں فریق بھارت کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔ بھارت کو اب یہ کردار ادا کرنے کے لیے آگے آنا ہو گا۔

مسجد اقصیٰ کمپلیکس جسے یہودیوں میں ٹمپل ماؤنٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، مسلمانوں اور یہودیوں کے لیے یکساں اہمیت رکھتا ہے۔ اس حوالے سے دونوں کے درمیان ایک طویل مدت سے تنازعہ چل رہا ہے۔

اردن میں آخری بارانتخابات نومبر2020 میں کرائے گئے تھے۔ انتخابی عمل میں 46 لاکھ رجسٹرڈ رائے دہندگان ووٹ کا حق استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ نئے انتخابات کرانے کے لئے ملک میں ایک آزآد الیکشن کمیشن بھی کام کررہا ہے۔

اردن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس کے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اڑنے والی اشیاء کو اس کی فضائی حدود میں روکا گیا تھا۔ کچھ ٹکڑے کئی مقامات پر گرے۔لیکن کوئی خاص نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شہری زخمی ہوا ہے۔"

خطے میں امریکی اڈوں پر حملے ہوتے رہے ہیں لیکن ابھی تک امریکی فوج کی جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر بائیڈن کو اتوار آج شام امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور دیگر حکام نے حملے کے بارے میں بریفنگ دی ہے۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں دونوں طرف سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 8 ہزار 796 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں

شاہ عبداللہ نے کہا کہ آج اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کو بھوکا مار رہا ہے لیکن کئی دہائیوں سے فلسطینی امید، آزادی اور مستقبل کے بھوکے ہیں۔ انہوں نے کہا، "جب بم گرنا بند ہو جاتے ہیں، اسرائیل کو کبھی جوابدہ نہیں ٹھہرایا جاتا، قبضے کی ناانصافی جاری رہتی ہے اور دنیا تشدد کے اگلے دور تک چلی جاتی ہے۔

فلسطینی وزیر صحت مائی الکائلہ نے ممالک اور انسانی حقوق کے گروپوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں طبی اور ہنگامی امداد کے فوری داخلے میں مدد کریں۔