Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: کانگریس لیڈر راشد علوی نے بتایا سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے بیان کی حقیقت، جس پر چھڑی ہے سیاسی جنگ

راشد علوی نے کہا کہ پسماندہ لوگوں کو آگے نہیں لایا جائے گا تو ملک کبھی مضبوط نہیں ہو سکتا۔ پسماندہ لوگوں کو آگے لانا ہو گا اور انہیں معاشرے میں برابری کا درجہ دینا ہو گا۔

کانگریس لیڈر راشد علوی

 Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا انتخابات 2024 کو لے کر ملک کا سیاسی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ قائدین ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا ایک بیان گزشتہ کچھ دنوں سے خبروں میں ہے۔ جس کو لے کر پی ایم مودی انتخابی ریلیوں میں شدید حملہ کر رہے ہیں۔ اب اسی بیان کی وضاحت کانگریس لیڈر راشد علوی نے ایک نیوز ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا ہے۔

ہندوستان کا مسلمان سب سے زیادہ پسماندہ: علوی

کانگریس لیڈر راشد علوی نے نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ’’سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ملک کے تمام وسائل پر صرف مسلمانوں کا حق ہے، بلکہ انہوں نے یہ کہا تھا کہ  ملک میں جو سب سے پچھلی لائن میں کھڑے ہوئے لوگ ہیں،جو سب سے زیادہ پسماندہ لوگ ہیں، ان کا اس ملک کے وسائل پر حق ہے، اور یقیناً ہندوستان کے مسلمان سب سے زیادہ پسماندہ ہیں۔ اس پر کہا کسی کو اعتراض ہو سکتا ہے؟”

 

پسماندہ لوگوں کو برابری کا درجہ دینا ہو گا: علوی

راشد علوی نے مزید کہا کہ پسماندہ لوگوں کو آگے نہیں لایا جائے گا تو ملک کبھی مضبوط نہیں ہو سکتا۔ پسماندہ لوگوں کو آگے لانا ہو گا اور انہیں معاشرے میں برابری کا درجہ دینا ہو گا۔ کانگریس لیڈر راشد علوی نے مزید کہا کہ بی جے پی پیسے والے لوگوں کی عزت کرتی ہے، غریبوں کی عزت نہیں کرتی۔

یہ بھی پڑھیں: امیٹھی سے راہل اور رائے بریلی سے پرینکا گاندھی کو بنایا جاسکتا ہے امیدوار، تیاریاں شروع، تصویریں آئیں سامنے

ڈاکٹر منموہن سنگھ نے دیا تھا یہ بیان

آپ کو بتاتے چلیں کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے نیشنل ڈیولپمنٹ کونسل کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ “مجھے یقین ہے کہ ہماری اجتماعی ترجیحات بالکل واضح ہیں۔ زراعت، آبپاشی، آبی وسائل، صحت، تعلیم، دیہی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے اور ایس سی اور ایس ٹی کے لیے نئی اسکیمیں تیار کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ منصوبہ بناتے وقت اس بات کو بھی مدنظر رکھا جائے کہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو ترقی میں برابر کی حصہ داری ملے۔ ملکی وسائل پر پہلا حق انہیں کا ہونا چاہیے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read