Bharat Express DD Free Dish

Rashid Alvi

کانگریس لیڈر راشد علوی نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن کی طرف سے بہار میں وزیر اعلیٰ کے امیدوار یادو برادری سے اور ایک نائب وزیر اعلیٰ نشاد برادری سے طے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں تقریباً 18-19 فیصد مسلمان ہیں اور ان میں سے 98 فیصد ووٹ انڈیا بلاک اتحاد کو جائیں گے، تو پھر ایک مسلم نائب وزیر اعلیٰ کیوں نہیں ہونا چاہیے؟

 ممبئی حملے پربیان دینے کے بعد سابق مرکزی وزیرپی چدمبرم کانگریس میں ہی گھرگئے ہیں۔ پارٹی کے سینئرلیڈرراشد علوی نے کہا ہے کہ پی چدمبرم 16 سال بعد بیان کیوں دے رہے ہیں۔ انہوں نے اسی وقت استعفیٰ کیوں نہیں دے دیا تھا۔

سلمان خورشید کی جانب سے کل جماعتی پارلیمانی وفد میں حکومت ہند کی تعریف کرنے پر راشد علوی نے کہا کہ جو لوگ وفد میں گئے ہیں، وہ ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ کسی پارٹی کی نمائندگی نہیں کر رہے،

ساورکر اور گولوالکر کے بارے میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی کے بیانات نے سیاسی گلیاروں میں نیا تنازعہ پیدا کر دیا ہے۔

’’ساورکر کوئی مذہبی شخص نہیں تھا۔ بی جے پی کو ساورکر کے کھانے پینے کی عادت ہضم نہیں ہوپائے گی۔ لیکن آج کی تاریخ میں تاریخ کے وہ صفحات دوبارہ کھولنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

بی جے پی آئین کو تباہ کرنے میں لگی ہوئی ہے‘‘، راشد علوی سے جب راہل گاندھی کے اس پوسٹ پر ردعمل پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، بی جے پی کے جتنے بھی وزرائے اعلیٰ اور گورنر ہیں، وہ سب آئین سے کھیل رہے ہیں۔ ان کے ایک گورنر کا کہنا ہے کہ سیکولرازم ایک غیر ملکی نظریہ ہے۔

راشد علوی نے بھی سواتی مالیوال پر حملے کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’کسی بھی خاتون کے ساتھ ایسی بد سلوکی برداشت سے باہر ہے۔‘‘ کانگریس لیڈر نے کہا، “سواتی مالیوال کو آگے آنا چاہئے اور اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہئے۔

راشد علوی نے کہا کہ پسماندہ لوگوں کو آگے نہیں لایا جائے گا تو ملک کبھی مضبوط نہیں ہو سکتا۔ پسماندہ لوگوں کو آگے لانا ہو گا اور انہیں معاشرے میں برابری کا درجہ دینا ہو گا۔

ادھیر رنجن چودھری نے بھی پی ایم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اور بی جے پی مذہب کو سیاست میں ملا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’رام مندر ایک بات ہے۔ لیکن رام مندر کے نام پر سیاسی مہم چلانا دوسری بات ہے۔‘‘

کانگریس کے سینئر لیڈر راشد علوی نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج ایس عبدالنذیر کو آندھرا پردیش کا گورنر بنائے جانے پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے اب رام جنم بھومی-بابری مسجد فیصلے سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔