Bharat Express

Rashid Alvi said Ayodhya verdict delivered under pressure of govt: کانگریس لیڈر کا رام جنم بھومی-بابری مسجد سے متعلق بڑا بیان، کہا- مرکزی حکومت کے دباؤ میں آیا فیصلہ

کانگریس کے سینئر لیڈر راشد علوی نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج ایس عبدالنذیر کو آندھرا پردیش کا گورنر بنائے جانے پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے اب رام جنم بھومی-بابری مسجد فیصلے سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر راشد علوی۔

کانگریس کے سینئر لیڈر راشد علوی نے رام جنم بھومی-بابری مسجد سے متعلق ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہ رام جنم بھومی-بابری مسجد سے متعلق سپریم کورٹ کے ذریعہ دیا گیا فیصلہ حکومت کے دباؤ میں تھا۔ انہوں نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے دباؤ میں سپریم کورٹ نے بابری مسجد-رام جنم بھومی تنازعہ سے متعلق فیصلہ دیا۔

اس سے پہلے کانگریس کے سینئرلیڈر راشد علوی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سابق ججوں کو سرکاری پوسٹ دینا ’بدقسمتی‘ ہے۔ اس سے عدالتی نظام پرلوگوں کا بھروسہ کم ہوتا چلا جاتا ہے۔ راشد علوی نے نیوزایجنسی اے این آئی سے کہا، ’ججوں کو سرکاری نوکری دینا، سرکاری پوسٹ دینا، بدقسمتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ کے 50 فیصد ریٹائرڈ ججوں کو حکومت کہیں نہ کہیں بھیج دیتی ہے، جس سے لوگوں کا بھروسہ جوڈیشیری پر کم ہوتا چلا جاتا ہے۔