Bharat Express

JP Nadda Reaction Congress Bank Account Freeze: ’بدعنوانیوں سے جمع ہوئے پیسے کا استعمال انتخابی تشہیر میں کرسکتی ہے کانگریس‘۔ جے پی نڈا کا پلٹ وار

کانگریس نے مودی حکومت پر بینک اکاؤنٹ بند کرنے کا الزام لگایا۔ کانگریس کے الزامات پر بی جے پی صدر جے پی نڈا نے جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی غلطیوں کو سدھارنے کے بجائے کانگریس اپنی پریشانیوں کے لئے افسران کو قصوروار ٹھہرا رہی ہے۔

ممتا بنرجی نے بنگال کوکیا سے کیا بنادیا'یہ ممتا بنرجی کی بہت  بڑی بھول ہے'، سندیش کھالی معاملے پر جے پی نڈا کا حملہ،

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بینک اکاؤنٹ کو’فریز‘ کئے جانے کے کانگریس کے الزامات پرپلٹ وارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں تاریخی ہارکے خدشات کو دیکھتے ہوئے اس کا ہائی کمان ہندوستانی جمہوریت اوراداروں کے خلاف جم کر بھڑاس نکال رہا ہے۔

جے پی نڈا نے ’ایکس (ٹوئٹر)‘ پرلکھا، ’’کانگریس کو عوام پوری طرح سے خارج کردے گی اور تاریخی ہارکے ڈرسے ان کے ہائی کمان نے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کیا اور ہندوستانی جمہوریت اور اداروں کے خلاف بیان بازی کی۔ وہ آسانی سے اپنی ناکامی کا ٹھیکرا مالی پریشانی پرلگا رہے ہیں۔ دراصل، ان کا دیوالیہ پن اقتصادی نہیں بلکہ اخلاقی اور علمی ہے۔‘‘

بی جے پی صدر نے اورکیا کہا؟

جے پی نڈا نے مزید کہا کہ اپنی غلطیوں کو سدھارنے کے بجائے کانگریس اپنی پریشانیوں کے لئے افسران کو قصوروارٹھہرا رہی ہے۔ چاہے آئی ٹی ہو یا دہلی ہائی کورٹ۔ انہوں نے کانگریس سے ضوابط پرعمل کرے، بقایا کی ادائیگی کرنے کے لئے کہا ہے، لیکن پارٹی نے کبھی ایسا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جس پارٹی نے ہرعلاقے، ہرریاست کے ہرلمحے میں لوٹ کی ہو، اس کے لئے مالی لاچاری کی بات کرنا حیران کن ہے۔ جیپ سے لے کرہیلی کاپٹر گھوٹالے سے لے کر بوفورس تک سبھی گھوٹالوں سے جمع ہوئے پیسے کا استعمال کانگریس اپنی انتخابی شہیر میں کرسکتی ہے۔ جے پی نڈا نے کہا کہ کانگریس کے لیڈرکہتے ہیں کہ ہندوستان میں جمہوریت ہونا جھوٹ ہے۔ کیا میں انہیں ادب واحترام کے ساتھ یاد دلاسکتا ہوں کہ 1975 اور 1977 کے درمیان صرف کچھ مہینوں کے لئے ہندوستان میں جمہوریت نہیں تھی اور اس وقت ہندوستان کے وزیراعظم کوئی اورنہیں بلکہ اندرا گاندھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:   ’کانگریس کے بینک اکاؤنٹس کو کیا گیا ’فریز‘، برسراقتدار پارٹی کا خطرناک کھیل‘، ملیکا ارجن کھڑگے نے حکومت پر لگایا بڑا الزام

کانگریس نے کیا الزام لگایا تھا؟

کانگریس پارلیمنٹری بورڈ کی سربراہ سونیا گاندھی، صدرملیکا ارجن کھڑگے اورسابق راہل گاندھی سمیت اہم اپوزیشن پارٹی کے لیڈران نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں الیکشن سے پہلے پارٹی کے بینک اکاؤنٹ کو’فریز‘ کئے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وزیراعظم مودی کے ذریعہ کانگریس کو اقتصادی طور پر مفلوج کرنے کی منصوبہ بند کوشش کی جارہی ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ جمہوریت کے لئے الیکشن لازمی ہوتا ہے، ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ سبھی سیاسی پارٹیوں کے لئے مساوی مواع والی صورتحال ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہ جو اقتدارمیں ہیں، وسائل پران کا مکمل اختیارہو اورملک کے وسائل پرراست یا براہ راست ان کا کنٹرول ہو۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ملک میں جمہوریت نہیں بچی ہے اورکانگریس کے اکاؤنٹ کو نہیں بلکہ جمہوریت کو ’فریز‘ کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔