Bharat Express

Happy Birthday Upendra Rai: چیئرمین اوپیندر رائے نے بھارت ایکسپریس کے دفتر میں منایا اپنا یوم پیدائش، کہا- خود کو رکھنا ہے بہت متوازن

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے کا آج یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر انہوں نے چینل کے ہیڈ کوارٹر میں سبھی میڈیا اہلکاروں کے ساتھ کیک کاٹا۔ اس موقع پر سبھی نے انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد پیش کی۔

چیئرمین اوپیندر رائے نے بھارت ایکسپریس کے دفتر میں منایا اپنا یوم پیدائش

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے کا آج یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر انہوں نے چینل کے ہیڈ کوارٹر میں سبھی میڈیا اہلکاروں کے ساتھ کیک کاٹا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک روایت رہی ہے رشی منیوں کی جنہوں نے کہا ہے کہ جو آدمی اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی موت سے متعلق سن اور جان لے، تو اس کی زندگی خوف سے آزاد ہوجاتا ہے۔

سینئر صحافی اوپیندر رائے نے مزید کہا کہ آج اپنے یوم پیدائش کے موقع پر یہی کہنا چاہوں گا کہ اپنے آپ کو بہت متوازن اور بہترین بنانا ہے۔ کوئی کشیدگی، کوئی تناؤ، کوئی مایوسی، کوئی اضطراب ذہن میں نہیں رکھنا ہے۔ اس سے اپنے کو اوپراٹھنا ہے۔ ٹھیک ویسے ہی اٹھنا ہے، جیسے ہائی ڈروجن سے بھرا ہوا غبارہ اٹھتا ہے۔

پشکر جھیل اور برہما مندر میں پروہتوں نے کی پوجا-ارچنا

دوسری جانب، راجستھان کے پشکر میں بھارت ایکسپریس کے ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے کے یوم پیدائش کے موقع پر پروہتوں نے پوجا ارچنا کی۔ انہوں نے اس دوران ان کی لمبی عمر، چینل کی ترقی اور ان کی مقبولیت میں اضافہ کے لئے رودرابھشیک کیا۔

گاؤں میں ہی حاصل کی ابتدائی تعلیم

واضح رہے کہ سینئر صحافی اوپیندر رائے کی پیدائش بابا وشو ناتھ کی نگری بنارس (کاشی) سے متصل غازی پور ضلع کے شیرپور گاؤں میں 16 جنوری، 1982 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں شیرپور میں حاصل کی اور انٹرمیڈیٹ کی تعلیم محمدآباد سے حاصل کی۔ آگے کی پڑھائی انہوں نے لکھنؤ یونیورسٹی سے مکمل کی۔

صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اوپیندر رائے

واضح رہے کہ سینئر صحافی اوپیندر رائے کی قیادت میں جلد ہی بھارت ایکسپریس نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اور ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ‘بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک’ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اور انگریزی میں لوگوں تک سبھی خبریں پہنچائے گا۔

 -بھارت ایکسپریس

Also Read