Bharat Express

Baba Siddique Shot Dead: کانگریس میں 48 سال رہے بابا صدیقی، پھرایک دن اچانک دے دیا استعفیٰ، اجیت پوار کی این سی پی میں ہوئے تھے شامل

ممبئی کی مشہورشخصیت اور اجیت پوار گروپ کی این سی پی لیڈر بابا صدیقی اور کانگریس کا ساتھ بہت پرانا تھا، لیکن لوک سبھا الیکشن سے پہلے انہوں نے اسے چھوڑ دیا ہے۔

بابا صدیقی کا ممبئی میں گولی مارکر قتل کر دیا گیا۔ (فائل فوٹو)

Baba Siddique Shot Dead in Mumbai: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اجیت پوار گروپ کے لیڈر بابا صدیقی کا نامعلوم حملہ آوروں نے ہفتہ (12 اکتوبر) کی رات گولی مارکرقتل کردیا ہے۔ این سی پی لیڈر کے اوپرپانچ راونڈ گولیاں چلیں، جس کے بعد ان کو لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں پرعلاج کے دوران انہوں نے دم توڑدیا۔

افسران نے بتایا کہ گولی لگنے کے بعد انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا، حالانکہ علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق، دو لوگوں کوپولیس حراست میں لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں سینے کے پاس گولی ماری گئی۔ یہ حادثہ نرمل نگرمیں کولگیٹ میدان کے پاس ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفترکے پاس پیش آیا ہے، جوباندہ ایسٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔

کانگریس چھوڑکراجیت پوارکی این سی پی میں شامل ہوئے تھے بابا صدیقی

ممبئی کے مشہوررکن اسمبلی بابا صدیقی اورکانگریس کا پرانا رشتہ رہا اورتقریباً 48 سال تک وہ اس پارٹی کا حصہ رہے۔ لوک سبھا الیکشن سے پہلے وہ کانگریس چھوڑکراجیت پواروالی این سی پی میں شامل ہوگئے۔ ممبئی میں ان کو اقلیتی طبقے کے بڑے لیڈران میں شمارکیا جاتا تھا۔ کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرلکھا تھا، ”میں جوانی کے وقت کانگریس سے وابستہ تھا اورگزشتہ 48 سال کا یہ سفربے حد اہم رہا۔ آج میں فوری طور پر کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں بہت کچھ کہنا چاہتا ہوں، لیکن جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ کچھ چیزیں اَن کہی رہیں تو اچھا ہے۔“ بابا صدیقی کے استعفیٰ کے بعد کانگریس نے ان کے بیٹے اوررکن اسمبلی ذیشان صدیقی کوممبئی یوتھ کانگریس کے سربراہ عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی باندرہ مشرق سے پہلی باررکن اسمبلی منتخب کئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے کیا کہا؟

مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے ہفتہ کی رات تصدیق کی کہ بابا صدیقی کی موت ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تین میں سے دو ملزمین کو پکڑلیا گیا  ہے جبکہ تیسرا ابھی فرار ہے۔ وزیراعلیٰ شندے نے کہا کہ ”ممبئی پولیس سربراہ نے مجھے بتایا کہ دو لوگوں کوگرفتارکیا گیا ہے۔ ایک یوپی کا ہے، دوسرا ہریانہ کا۔ تیسرا حملہ آورفرار ہے، لیکن پولیس اسے پکڑنے کی کوشش کررہی ہے۔“

دہلی پولیس بھی کرے گی بابا صدیقی کے قتل کی جانچ؟

ایک افسرنے بتایا کہ دوسے تین راونڈ فائرنگ کی گئی۔ آگے کی جانچ جاری ہے، ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے بھی بابا صدیقی کے قتل معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ دہلی پولیس کی کاونٹرانٹلی جنس یونٹ، جس نے پہلے بھی کئی بڑے آپریشن میں ممبئی پولیس کے ساتھ مل کرکام کیا ہے، اس نے جانچ شروع کردی ہے۔

بابا صدیقی کے قتل پرسیاسی لیڈران کا بڑا حملہ

شیوسینا (یوبی ٹی) ترجمان آنند دوبے نے ریاستی کے لااینڈآرڈرسے متعلق وزیرداخلہ دیویندرفڑنویس کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ جرائم پیشہ عناصرمیں کوئی خوف نہیں ہے۔ وہیں بی جے پی لیڈرکریٹ سومیا نے حکومت سے قتل کی جانچ کے لئے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل کرنے کا مطالبہ کیا اور قتل کے پیچھے مبینہ سازش کا الزام لگایا۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read