جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی۔ (فائل فوٹو)
Mehbooba Mufti: جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے یوپی کے پریاگ راج میں 15 اپریل کی رات ہوئے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور سابق رکن اسمبلی اشرف احمد کے قتل سانحہ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا کہ اترپردیش جنگل راج کی طرف جا رہا ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے شدت پسند دائیں بازوؤں پر سخت حملہ کیا ہے۔ ذاتی تبصرہ کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے یہ بھی بتایا ہے کہ آخر عتیق احمد کا قتل کیوں ہوا ہے۔
پی ڈی پی سربراہ نے کیا کہا؟
محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ کیا، ”اترپردیش بدامنی اور جنگل راج میں پھسل گیا ہے۔ جے شری رام کے نعروں کے درمیان شدت پسند دائیں بازوؤں کی طرف سے گھناؤنے قتل اور بدامنی کا جشن منایا جا رہا ہے۔ ستیہ پال ملک کے پلوامہ حملے اور بدعنوانی کے بارے میں سنسنی خیزانکشاف سے توجہ بھٹکانے کے لئے یہ ایک ہوشیار حکمت عملی ہے۔”
پلوامہ معاملے سے متعلق سنسنی خیز دعویٰ
واضح رہے کہ دو دن پہلے جموں وکشمیرکے سابق گورنرستیہ پال ملک نے دی وائر کے ساتھ انٹرویومیں 2019 میں ہوئے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بارے میں ایک سنسنی خیزدعویٰ کیا تھا۔ ستیہ پال ملک نے کہا تھا کہ سی آرپی ایف نے وزارت داخلہ سے جوانوں کو لے جانے کے لئے طیارہ کا مطالبہ کیا تھا، جس کے لئے منع کردیا گیا تھا۔ ستیہ پال ملک نے کہا کہ جب انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے کہا کہ حادثہ ہماری وجہ سے ہوا تو انہوں نے خاموش رہنے کی نصیحت دی۔
یہ بھی پڑھیں: Satya Pal Malik Remarks On Pulwama: ’ستیہ پال ملک نے کہا- پلوامہ حملہ ہماری ناکامی سے ہوا، تو پی ایم نے کہا-تم چپ رہو‘
عتیق- اشرف قتل سے پہلے ستیہ پال ملک کے انٹرویو پر ہو رہی تھی بحث
ستیہ پال ملک کے اس دعوے کے بعد اپوزیشن جماعتیں بی جے پی کی قیادت والی حکومت پر حملہ آور ہیں۔ ہفتہ کے روزستیہ پال ملک کے انٹرویو پرہی بحث ہو رہی تھی، لیکن رات تقریباً ساڑھے دس بجے یوپی کے پریاگ راج میں سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور اس کے بھائی سابق رکن اسمبلی اشرف کے میڈیکل چیک اپ کے لئے لے جاتے وقت گولی مارکرقتل کردیئے جانے سے ہر کوئی حیران ہے۔ پورے ملک سے واردات کے بارے میں ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں پی ڈی پی سربراہ نے راست طور پر بی جے پی کی قیادت والی حکومت اور اترپردیش کی یوگی حکومت پر دھیان بھٹکانے کے لئے ہوشیار حکمت عملی کوانجام دینے کا الزام لگایا ہے۔
-بھارت ایکسپریس