بہار میں سنسنی خیز واردات
Tilak Nagar Murder Case: دارالحکومت دہلی کے تلک نگر علاقے میں جمعہ کی صبح تقریباً 9 بجے ایک خاتون کی لاش ملنے سے ہلچل مچ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے پایا کہ خاتون کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور کسی نے اسے قتل کرکے لاش پھینک دیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
دہلی پولیس کے مطابق متوفی خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ اس کے لیے پولیس کی کئی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ قا بل ذکر با ت یہ ہے کہ پولیس نے اس واقعہ کو انجام دینے والے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس گاڑی کے نمبر کے ذریعے قاتل تک پہنچی
Delhi’s Tilak Nagar Swiss national murder | Accused Gurpreet arrested in the case had met the woman in Switzerland. He tied the hands and legs of the foreign woman and murdered her. The accused bought an old car and after murdering her put the body in the same car. After a foul…
— ANI (@ANI) October 21, 2023
اس معاملے پر ڈی سی پی وچترویر سنگھ نے کہا کہ پولیس نے علاقے کے تمام سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ہے۔ اس دوران پولیس کو سی سی ٹی وی میں سفید رنگ کی سینٹرو کار بھی نظر آئی۔ پولیس کو سینٹرو کار پر شک ہو ا۔ اس کے بعد اس کے نمبر کی بنیاد پر اس گاڑی کے مالک کا پتہ لگایا گیا۔
اس کی ڈیٹیل کی بنیاد پر گرپریت نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے بھی گرپریت سے سختی سے پوچھ گچھ کی۔ اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے خاتون کو قتل کیا اور لاش کو بھی ٹھکانے لگایا۔
‘دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے تھے’
ملزم گرپریت نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ جس خاتون کا اس نے قتل کیا ہے وہ غیر ملکی شہری تھی۔ وہ اسے کافی عرصے سے جانتا ہے۔ وہ سوئٹزرلینڈ کی رہائشی ہے۔
لاش کو دو دن تک گاڑی کے اندر رکھا
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد قاتل نے لاش کو تقریباً ایک دو دن تک گاڑی کے اندر رکھا۔ اسے ٹھکانے لگانے کی کوئی جگہ نہیں مل رہی تھی۔ لاش سے بدبو آنے کے بعد اس نے اسے تلک نگر علاقہ میں ایم سی ڈی اسکول کے پاس پھینک دیا اور بھاگ گیا۔ یہی نہیں، جو سینٹرو کار استعمال کی گئی تھی، وہ بھی جنک پوری علاقے میں کہیں چھوڑ دی گئی اور وہ دوسری نینو کار لے کر گھومنے لگا۔
بھارت ایکسپریس