Delhi kishanganj: دہلی میں پھر دہلا دینے والی واردات، 7 سالہ بچی سے عصمت دری، پولیس چوکی کے باہر مشتعل لوگوں کا ہنگامہ
دہلی کے دیش بندھو گپتا روڈ تھانہ علاقے کے کشن گنج میں 7 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے۔
Delhi Sleeper Bus Gangrape Case: دہلی میں چلتی سلیپر بس میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی، فنگر پرنٹس سے کھلا راز ڈی این اے رپورٹ کا انتظار
دارالحکومت دہلی میں چلتی سلیپر بس کے اندر 11ویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملے میں پولیس کو اہم فارینسک شواہد ملے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بس سے متاثرہ طالبہ اور دونوں ملزمان کے فنگر پرنٹس ملے ہیں۔ اب پولیس کو DNA رپورٹ کا انتظار ہے۔
Delhi Bus Gang-Rape:دہلی پھرہوئی شرمسار، سلیپر بس میں16سالہ طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، ڈرائیور اور کنڈکٹر گرفتار
پولیس کے مطابق ڈرائیور اور کنڈکٹر نے طالبہ کو نوئیڈا سیکٹر-63 جانے کی بات کہہ کر بس میں بٹھا لیا۔ الزام ہے کہ بس چلنے کے کچھ دیر بعد کنڈکٹر نے طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر نازیبا حرکت شروع کردی۔ طالبہ کے مطابق اس کے بعد ڈرائیور اور کنڈکٹر نے اس کے ساتھ عصمت دری کی اور مخالفت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
Fifteen year old boy drowns in Yamuna: دہلی میں دوستوں کے ساتھ یمنا میں نہانے گیا 15 سالہ معصوم لڑکا ندی میں ڈوب کر جاں بحق
نہاتے ہوئے وہ اچانک ندی کے ایک گہرے حصے میں پھسل گیا اور تیز بہاؤ کی زد میں آ کر پانی میں ڈوب گیا۔ دوستوں نے اسے بچانے کی بھرپور کوشش کی اور زور زور سے مدد کے لیے آوازیں لگائیں، لیکن اس وقت جائے وقوعہ پر کوئی ایسا شخص موجود نہیں تھا جو فوری طور پر اس کی مدد کر سکتا۔
ED Conducts Searches In Ghaziabad & Delhi: ہاؤسنگ سوسائٹی زمین فراڈ سے جڑے منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کے غازی آباد اور دہلی میں چھاپے
ای ڈی کے لکھنؤ زونل دفتر نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (PMLA)، 2002 کے تحت غازی آباد اور دہلی میں متعدد مقامات پر تلاشی مہم چلائی۔
Delhi Mukundpur Cylinder Blast: دہلی کے مکند پور میں سلنڈر دھماکے سے مکان منہدم، علاقے میں زلزلے جیسی کیفیت، متعدد افراد زخمی، مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس عمارت میں دھماکہ ہوا وہاں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر گیس سلنڈروں کی سپلائی، ری فلنگ اور ذخیرہ اندوزی کا کام کیا جا رہا تھا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ عمارت میں بڑی تعداد میں سلنڈر رکھے جاتے تھے اور طویل عرصے سے یہ سرگرمیاں جاری تھیں۔
One year of BJP rule in Delhi: سی ایم ریکھا گپتا نے لیا مندر میں آشیرواد، اپوزیشن نے ادھورے وعدوں پر حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ
حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے بھی عوام کو مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ حکومت نے ایک سال کے دوران عوامی فلاح کو ترجیح دیتے ہوئے مختلف ترقیاتی اور سماجی اسکیموں پر کام کیا ہے اور آئندہ بھی عوامی بہبود اولین ترجیح رہے گی۔
Delhi Crime News: دہلی پولیس نے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو کیا گرفتار، ایسے دیتا تھا شکار
ڈی سی پی وچترا ویر نے بتایا کہ متاثرہ لڑکیوں میں سے ایک نے ہمت کی اور 13 دسمبر 2024 کو مغربی ضلع کے سائبر پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی۔ جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ ٹیم نے ٹیکنیکل سرویلنس کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر لیا۔
Delhi Crime: انکاؤنٹر میں مارا گیا ہاشم بابا گینگ شوٹر سونو مٹکا، جانئے کتنی بڑی ہے کرائم فہرست
Delhi Crime: بدمعاش سونو مٹکا دہلی پولیس کے اسپیشل سیل اور یوپی ایس ٹی ایف کے مشترکہ آپریشن میں انکاؤنٹر کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ سونو مٹکا ہاشم بابا گینگ کا شوٹر تھا اور اس نے دیوالی کی رات چچا اور بھتیجے کو بھی گولی مار کر قتل کیا تھا۔ سونو مٹکا کے …
Delhi Crime: شاہدرہ میں صبح کی سیر کے لئے نکلے تاجر پر فائرنگ، شرپسندوں نے کیے 8 راؤنڈ فائر، شخص کی موت
دہلی کے شاہدرہ میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شخص جو صبح کی سیر پر نکلا تھا اس کوگولی مار دی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ 7-8 راؤنڈ فائر کیے گئے اور کم از کم چار گولیاں لگیں۔





