پولیس نے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو پکڑا۔
نئی دہلی: دہلی کے مغربی ضلع کے سائبر پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پروفائل بنا کر لڑکیوں سے رابطہ کرتا تھا اور انہیں اعتماد میں لینے کے بعد پرائیوٹ فوٹوز اور ویڈیوز کسی نہ کسی بہانے حاصل کرکے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔
ملزم کی شناخت شکرپور کے رہائشی تشار بشٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے بی بی اے تک تعلیم حاصل کی ہے۔ مغربی دہلی کے ڈی سی پی وچترا ویر نے بتایا کہ ملزم تشار بشٹ پہلے شوقیہ طور پر اس طرح سے لڑکیوں سے رابطہ کرکے ان چیٹنگ کرتا تھا۔
ڈی سی پی نے کہا کہ ملزم نے بعد میں سوچا کہ وہ انہیں بلیک میل کرکے ان سے پیسے بھی کما سکتا ہے۔ اسے لگا کہ لڑکیاں اپنی شناخت ظاہر نہیں کریں گی اور شکایت بھی نہیں کریں گی۔ اس لیے اسے پکڑے جانے کا ڈر نہیں تھا۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے اب تک 500 سے زیادہ لڑکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ پولیس کو ملزم کے موبائل سے بڑی تعداد میں ویڈیوز اور تصاویر بھی ملی ہیں۔
ڈی سی پی وچترا ویر نے بتایا کہ متاثرہ لڑکیوں میں سے ایک نے ہمت کی اور 13 دسمبر 2024 کو مغربی ضلع کے سائبر پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی۔ جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ ٹیم نے ٹیکنیکل سرویلنس کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر لیا۔ خواتین عملے کے ذریعے پولیس ان لڑکیوں سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو اس ماسٹر مائنڈ کا شکار ہو چکی ہیں۔ لڑکیاں اپنی شناخت ظاہر ہونے کے ڈر سے آگے نہیں آئی تھیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



