Bharat Express DD Free Dish

Crude Oil Prices: ہرمز کی ناکہ بندی کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کو خفیہ پیغام میں کیا کہا؟

امریکہ، اسرائیل اور ایران تنازعہ کی وجہ سے آبنائے ہرمزجوکہ عالمی توانائی کی فراہمی کے لیے ایک اہم آبی گزر گاہ ہے، گزشتہ دو ماہ سے بند ہے، جس سے عالمی سطح پرتیل اور گیس کی سپلائی پربہت زیادہ اثر پڑ رہا ہے۔

مشرق وسطیٰ (میڈل ایسٹ) میں تنازعات اورکشیدگی کے درمیان، آبنائے ہرمزکی امریکی بحریہ کی جاری ناکہ بندی نے عالمی توانائی کی سپلائی کوشدید متاثرکیا ہے۔ جمعرات (30 اپریل 2026) کو خام تیل کی قیمتیں 126 ڈالرفی بیرل کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں۔ اعداد وشمارسے پتہ چلتا ہے کہ جمعرات (30 اپریل) کوخام تیل کی قیمت پچھلے 4 سال کے ریکارڈ کوپیچھے چھوڑگئی۔

خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے ایران نے کہا کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمزمیں ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کا اس کی تیل کی پیداوار پرکوئی اثرنہیں پڑا۔ اس کے برعکس، اس کی وجہ سے عالمی سطح پرخام تیل کی قیمتیں ریکارڈ بلند ہوئیں۔ ایران نے یہاں تک کہا کہ تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، فی بیرل 140 ڈالرتک پہنچ جائیں گی۔ دریں اثناء عالمی سطح پرخام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھرکے ممالک کوخفیہ پیغام بھیجا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک سے کیا کہا؟

رائٹرزکی رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے ایک خفیہ سفارتی کیبل کے ذریعہ دنیا بھرکے ممالک کوپیغام دیا ہے۔ تاہم اس خفیہ پیغام کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

امریکہ- ایران تنازع دو ماہ سے جاری 
28 فروری 2026 کومشرق وسطیٰ میں امریکہ، اسرائیل اورایران کے درمیان جنگ شروع ہوئے دوماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے۔ اس تنازعہ نے آبنائے ہرمزکوبند کردیا ہے، جوکہ عالمی توانائی کی سپلائی کے لیے ایک اہم آبی گزرگاہ ہے، گزشتہ دومہینوں سے عالمی تیل اورگیس کی سپلائی کو نمایاں طورپرمتاثرکررہی ہے۔ اس کی وجہ سے کئی ممالک میں پٹرول، ڈیژل اورگھریلوگیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read