وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز پر دستخط کر دیے ہیں۔ ادھر جنگ زدہ علاقے میں اسرائیلی فوج کی فوجی کارروائی جاری ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے ایک پریس بریفنگ میں تصدیق کی کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’حماس کو جنگ بندی کی تجویز پیش کی، جس کی اسرائیل نے حمایت کی۔‘
اسرائیل نے تجویز پر کیا دستخط
لیویٹ نے کہا، ’’اسرائیل نے اس تجویز پر حماس کو بھیجے جانے سے پہلے ہی دستخط کر دیے تھے۔ میں اس بات کی بھی تصدیق کر سکتی ہوں کہ یہ بات چیت جاری ہے، اور ہمیں امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہو جائے گی تاکہ ہم تمام یرغمالیوں کو ان کے گھروں کو واپس بھیج سکیں۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’میں اس پر مزید تبصرہ نہیں کروں گی کیونکہ ہم ابھی اس دور سے گزر رہے ہیں۔‘‘
ایک اسرائیلی اہلکار نے کی تصدیق
ایک اسرائیلی اہلکار اور اس معاملے سے واقف ایک امریکی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ مجوزہ معاہدے میں نہ صرف 60 دن کی جنگ بندی شامل ہے بلکہ 10 زندہ یرغمالیوں اور 18 مردہ یرغمالیوں کی باقیات کے حوالے کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی جنگ بندی کی تجویز فلسطینی مطالبات پر پورا نہیں اترتی: حماس
حماس نے اپنے مختصر بیان میں کیا کہا؟
حماس نے جمعرات کے روز کہا کہ اس کی قیادت کو ثالثوں کے ذریعے وٹکوف سے غزہ میں نئی جنگ بندی کی تجویز موصول ہوئی ہے اور وہ اس کا مطالعہ کر رہی ہے۔ حماس نے ایک مختصر بیان میں کہا، ’’حماس کی قیادت کو ثالثوں کی طرف سے وِٹکوف کی نئی تجویز موصول ہوئی ہے اور ہم ذمہ داری سے اس کا مطالعہ کر رہے ہیں تاکہ ایسا نتیجہ حاصل کیا جا سکے جو ہمارے لوگوں کے مفادات کو پورا کرے، امداد فراہم کرے اور غزہ پٹی میں دیرپا جنگ بندی ہو۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
