Bharat Express

Israel-Hamas Ceasefire: حماس نے رہا کئے 4 اسرائیلی فوجی، جنگ بندی معاہدہ کے تحت اسرائیل 200 فلسطینی قیدیوں کو کرے گا رہا

چاروں یرغمالیوں کو جیسے ہی غزہ میں ریڈ کراس کوسونپا گیا، تل ابیب کے ایک چوک پرخوشی کی لہردوڑگئی، جہاں یرغمالیوں کی فیملی اوردوست جمع ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، بڑی اسکرین پرچاروں کی رہائی کولائیودکھایا گیا اورتل ابیب میں لوگوں کوروتے ہوئے، مسکراتے ہوئے اورایک دوسرے کوگلے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔

(Photo Credit: Al Jazeera)

اسرائیل-حماس جنگ بندی معاہدہ کے پیش نظر اسرائیل کی 4 خواتین فوجیوں کو رہا کیا گیا۔

Hamas and Israel Ceasefire: حماس نے غزہ میں 15 ماہ سے چل رہی جنگ کو ختم کرنے کے مقصد سے ہوئی جنگ بندی معاہدہ کے تحت ہفتہ کے روز تقریباً 200 فلسطینی قیدیوں کے بدلے میں چار خواتین اسرائیلی فوجیوں کو رہا کردیا ہے۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، چار فوجیوں (کرینہ ایریو، ڈینیئلا گلبوآ، ناما لیوی اورلری الباگ) کو غزہ میں ریڈ کراس کو سونپ دیا گیا ہے۔

تل ابیب میں خوشی کی لہر

میڈیا رپورٹس کے مطابق، چاروں خواتین کی رہائی سے پہلے غزہ شہر کے فلسطین چوک پرحماس کے افسران اوربڑی تعداد میں لوگوں کی بھیڑجمع ہوگئی۔ خواتین کوایک فلسطینی گاڑی سے باہر نکال کراسٹیج پرلایا گیا۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے بھیڑکی طرف ہاتھ ملایا۔ پھر وہ ریڈ کراس کی گاڑیوں میں بیٹھ گئیں۔

چاروں یرغمالیوں کو جیسے ہی غزہ میں ریڈ کراس کوسونپا گیا، تل ابیب کے ایک چوک پرخوشی کی لہردوڑگئی، جہاں یرغمالیوں کی فیملی اوردوست جمع ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، بڑی اسکرین پرچاروں کی رہائی کولائیودکھایا گیا اورتل ابیب میں لوگوں کوروتے ہوئے، مسکراتے ہوئے اورایک دوسرے کوگلے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔

7 اکتوبر2023 کوحماس نے بنایا تھا یرغمال

رپورٹ کے مطابق، چاروں خواتین اسرائیلی فوجی ہیں، جنہیں 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے دوران اسرائیل کے ناہل اوجے فوجی اڈے سے اغوا کیا تھا۔ وہ ایک فوجی نگرانی یونٹ کی رکن تھیں۔ ان چاروں کے بدلے اسرائیل 200 فلسطینی قیدیوں کوآزاد کرے گا۔ اسرائیل کل ملاکر1800-1900 فلسطینی قیدیوں کوآزاد کرے گا۔ اسرائیل نے جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے دوران غزہ میں بند ہرایک اسرائیلی فوجی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے اورکسی بھی دیگر خاتون قیدی کے بدلے 30 قیدیوں کو رہا کرنے پررضا مندی ظاہرکی ہے۔ گزشتہ اتوارکوجنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے یہ قیدیوں کا دوسری بار تبادلہ ہوگا۔ پہلے تبادلہ مرحلے میں خاتون اسرائیلی یرغمالیوں اور90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

امریکہ، قطراورمصرکی قیادت میں ہوئی ہے جنگ بندی

جنگ بندی امریکہ، قطراور مصرکی قیادت میں اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی ماہ تک چلی بالواسطہ بات چیت کے بعد جنگ بندی معاہدہ ہوا۔ جنگ بندی معاہدہ نے اس جنگ کو روکنے میں کامیابی حاصل کی، جو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہوا۔ تقریباً 1,200  لوگ مارے گئے اور 251 کو یرغمال بناکر غزہ لے جایا گیا۔ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں کم ازکم 47,283  فلسطینی مارے گئے اور 111,472  زخمی ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔