Bharat Express

Imran Khan Arrested: آگ زنی-توڑ پھوڑ، ’شٹ ڈاؤن پاکستان‘ کی اپیل، ہائی کورٹ میں سماعت… عمران خان کی گرفتاری کے بعد سلگ اٹھا پاکستان

Imran Khan Arrested: پی ٹی آئی کی طرف سے ٹوئٹ کیا گیا، ”یہ تصویر تاریخی ہوگی کیونکہ ہم بہت جلد عمران خان کو جیتتے ہوئے دیکھیں گے۔ پاکستان کے لوگوں کو آج اپنے ملک کی حفاظت کے لئے باہر آنا چاہئے۔”

Pakistan, Awaam vs Army!:پاكستان، عوام بمقابلہ آرمی!

Imran Khan Arrested: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کوپاکستانی رینجرس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہرسے گرفتارکرلیا۔ اس کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان سڑکوں پراترآئے ہیں۔ جگہ جگہ پرحامی آگ زنی اور توڑ پھوڑکر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان NAB کے دفتر کے باہربھی احتجاج کررہے ہیں۔ کراچی میں بھی پی ٹی آئی کارکنان اور لیڈران کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ اس درمیان احتجاج کررہے تقریباً 30 پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔

پی ٹی آئی کی ’شٹ ڈاؤن پاکستان‘ کی اپیل

پی ٹی آئی کے آفیشیل ٹوئٹرہینڈل سے عمران خان کی گرفتاری کا ویڈیوشیئرکرتے ہوئے حامیوں سے سڑکوں پراترنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے ٹوئٹ کیا گیا، ”یہ تصویر تاریخی ہوگی کیونکہ ہم بہت جلد عمران خان کو جیتتے ہوئے دیکھیں گے۔ پاکستان کے لوگوں کو آج اپنے ملک کی حفاظت کے لئے باہرآنا چاہئے۔“ ساتھ ہی پی ٹی آئی نے’شٹ ڈاؤن پاکستان‘ کی اپیل بھی کی ہے۔

 

آئی ایس آئی کے افسر پرلگائے تھے عمران خان نے الزام

عمران خان نے ہفتہ کے روزایک ریلی میں کہا تھا کہ آئی ایس آئی کے افسرمیجرجنرل فیصل نظیران کے قتل کی سازش کررہے ہیں۔ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ دو باران کے قتل کی کوشش کرنے والے آئی ایس آئی افسرمیجرجنرل فیصل نصیرسینئرصحافی ارشد شریف کے قتل میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Imran Khan Arrested: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار، یہاں جانئے پورا معاملہ

یہ بھی پڑھیں: Imran Khan Arrested: شیخ رشید کا بڑا الزام، کہا-عمران خان کو دیا جا سکتا ہے سلو پوائزن؟ شیشہ توڑکر کورٹ روم میں گھسے پاک رینجرس

فوج کے ناقد رہے ارشد شریف کی گزشتہ سال اکتوبرمیں کینیا میں قتل کردیا گیا تھا۔ وہ سیکورٹی ایجنسیوں سے اپنی جان کوخطرہ ہونے کا ذکرکرتے ہوئے ملک چھوڑکربھاگ گئے تھے۔ کینیا میں پولیس نے تحقیقاتی رپورٹرپرگولی چلائی تھی، جس سے ان کی موت ہوئی تھی۔ کینیا کی پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہا تھا کہ غلط پہچان کے سبب 49 سالہ شخص کی گاڑی پرگولی چلائی گئی تھی، جس سے ان کی موت ہوگئی۔ عمران خان نے اس سے پہلے سابق وزیراعظم شہبازشریف اوروزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے ساتھ ساتھ جنرل نصیر پرگزشتہ سال نومبرمیں پنجاب صوبہ کے وزیرآباد میں ان کے قتل کی کوشش کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس حملے میں ان کے پیرمیں تین گولیاں لگی تھیں۔

 -بھارت ایکسپریس

Also Read