Bharat Express

Former Pakistan PM Imran Khan Arrested: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار، یہاں جانئے پورا معاملہ

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے پاکستانی فوج نے گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے حامیوں میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان گرفتار۔ (Image Source-HamidMirPAKI)

Imran Khan Arrested: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے پاکستانی رینجرس نے منگل کو گرفتارکرلیا۔ عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیڈرمسرت چیما نے ٹوئٹ کرکے دعویٰ کیا کہ وہ لوگ عمران خان کو ٹارچر کر رہے ہیں۔ وہ عمران خان کو پیٹ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی نے جو ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے، اس میں عمران خان کے وکیل زخمی نظرآرہے ہیں۔ عمران خان کو القادرٹرسٹ معاملے میں گرفتارکیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے جو ویڈیوٹوئٹ کیا ہے، اس میں عمران خان کے وکیل دعویٰ کر رہے ہیں کہ عمران خان بری طرح سے زخمی ہیں۔

عمران خان کوالقادرٹرسٹ کے کیس میں گرفتارکیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان کی گرفتاری پرناراضگی ظاہرکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے ضوابط کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ عدالت میں پیش ہونے سے ٹھیک پہلے عمران خان کوگرفتارکیا گیا۔ چیف جسٹس نے 15 منٹ میں آئی جی اسلام آباد، داخلہ سکریٹری کوطلب کیا ہے۔ اگر15 منٹ میں آئی جی اسلام آباد، داخلہ سکریٹری کوطلب کیا ہے۔ اگر15 منٹ میں آئی جی اسلام آباد داخلہ سکریٹری نہیں آئے تو وزیراعلیٰ کوآنا پڑے گا۔

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد پولیس نے کہا کہ راجدھانی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی پربھی تشدد نہیں کیا گیا ہے۔

عمران خان کے وکیل کو چوٹ لگی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آفیشیل ٹوئٹراکاؤنٹ نے بھی عمران خان کے وکیل کا ویڈیوشیئرکرتے ہوئے کہا کہ وہ آئی ایچ سی کے باہربری طرح سے زخمی ہیں۔ عمران خان کے وکیل کے ساتھ بھی مارپیٹ کی گئی ہے۔ عمران خان کے وکیل کی ناک سے خون بہہ رہا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہربڑی تعداد میں بھیڑ موجود ہے۔

– بھارت ایکسپریس