Bharat Express

بین الاقوامی

فلسطین-اسرائیل کی صورتحال قابو سے باہر ہونے کے پس منظر میں، چین-عرب ممالک تعاون فورم کی 10ویں وزارتی کانفرنس نے فلسطینی عوام کو ان کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے لیے مضبوطی سے حمایت کرنے کا سخت ترین مطالبہ جاری کیا۔

پڑوسی ملک پاکستان میں سفیروں  کے خاندان کی سیکورٹی کا معاملہ مسلسل سوالوں کے گھیرے میں رہا ہے۔ ایک بار پھر ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ویتنام کے سفیر کی بیوی لاپتہ ہوگئی ہے، التبہ انہیں بازیاب کرلیا گیا  ہے۔

ناروے میں  سورج رات 12:40 پر غروب ہوتا ہے اور پھر ٹھیک 40 منٹ بعد سورج تقریباً 1:30 بجے طلوع ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس ملک کو آدھی رات کے سورج کا ملک بھی کہا جاتا ہے۔ یہ واقعہ تقریباً 76 دنوں  تک ہوتا ہے۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر متاثرہ فلسطینیوں کے ایک ہزار لواحقین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔خادم حرمین شریفین نے 2 ہزار 322 عازمین حج کی میزبانی کا شاہی فرمان جاری کیا، جس میں فلسطینی متاثرین کے خاندانوں کے افراد بھی شامل ہوں گے۔

حماس کا تازہ ترین بیان اس وقت سامنے آیا ہے جبکہ اسرائیل غزہ کے جنوبی شہر رفح پر فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے حالانکہ اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت یعنی بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے اسے یہ کارروائی روک دینے کا حکم دیا ہے۔

یو ایس میری ٹائم ایڈمنسٹریشن کے مطابق نومبر 2023 سے اب تک حوثی باغیوں نے 50 بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں، ایک جہاز کو غرق کیا اور ایک پر قبضہ کر لیا ہے۔ حوثیوں کے خوف کی وجہ سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے راستے جہاز کے آپریشن میں کمی آئی ہے۔

امریکن پبلک براڈکاسٹنگ سروس کے زیر اہتمام ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 67 فیصد ووٹرز نے کہا کہ ان کی سزا ان کے ووٹ کو متاثر نہیں کرے گی۔ ٹرمپ اور بائیڈن سروے میں برابر چل رہے ہیں۔

ہمارا نیپال کا سفر ہندوستان کی سرحد سونولی سے شروع ہوا۔ سرحد پار کرنے کے بعد، ہم سب نے اپنے سفر کے دورانیے کے لیے گاڑی کا کرایہ جمع کرایا جو کہ 350 نیپالی روپے یومیہ تھا۔ غور طلب ہے کہ اگر آپ بٹوال جاتے ہیں تو آپ کو اس عمل سے ہی گزرنا پڑتا ہے۔

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ سیٹلائیٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا، پانچ ٹن وزنی سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے، سیٹلائٹ سے پاکستان کےطول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔

بیجنگ میں ہو رہے چین عرب اسٹیٹ کارپوریشن فورم کے سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے شی جنپنگ نے تجارت کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو ختم کرنے پر زور دیا۔ عرب ممالک کے ساتھ چین کا یہ سمٹ 2004 سے چل رہا ہے۔