Bharat Express

بین الاقوامی

اسرائیلی فضائیہ نے اتوار کی رات رفح کے علاقے تل السلطان میں پناہ گزینوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ اس میں 45 فلسطینی شہید ہوئے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی افواج کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے رفح میں نہتے فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنانے پراسرائیلی حکام کو مکمل طور پر ذمہ دارٹھہرایا ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے بدھ کے روز جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیل کے تازہ ترین ہلاکت خیز حملوں کے بعد اقوام متحدہ پر تنقید کی۔اردغان نے اپنی اے کے پی پارٹی کے قانون سازوں سے کہا کہ "اقوام متحدہ اپنے عملے کی حفاظت بھی نہیں کر سکتی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اسلام آباد میں مقیم بھارتی ہائی کمیشن کی تین رکنی ٹیم نے دونوں بھارتیوں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ اس دوران پاکستانی وزارت داخلہ کے حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شریف اور بگٹی نے حکام کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ وزیراعلیٰ بگٹی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

پولیس نے بتایا کہ بھیڑ میں شامل کچھ لوگوں نے گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جس کی وجہ سے پولیس کو انہیں ہٹانے کے لیے طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ اس دوران ہجوم ویسٹ منسٹر اسٹیشن کے باہر برج اسٹریٹ پر پہنچ گیا، جہاں پولیس نے انہیں حراست میں لینے کے لیے گروپ کو گھیرے میں لے لیا۔

بہرائچ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مونیکا رانی نے کہا کہ آرتی نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے منفرد کام کیا ہے۔ میں آرتی کو یوکے میں ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد دینا چاہوں گی۔

پاکستان مسلم لیگ-نواز کے چیف الیکشن کمشنر رانا ثناء اللہ نے اس بارے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے بعد لاہور کے ایک ہوٹل میں ہونے جارہی پی ایم ایل-این جنرل کاؤنسل کی میٹنگ میں نواز شریف کے صدر عہدے پرمہر لگائی جائے گی۔ نواز شریف صدارتی عہدے کے امیدواربھی ہیں۔

فواد چودھری کو مشورہ دیتے ہوئے اروند کیجریوال نے لکھا تھا کہ ’بھارت میں ہونے والے انتخابات ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔ بھارت دہشت گردی کے سب سے بڑے اسپانسر کی مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔

آج دوپہر 12 بجے تک کاغذات جمع کرائے گئے اور 1 بجے تک ان کی جانچ پڑتال ہوئی۔کاغذات واپس لینے کا وقت ڈھائی بجے تھا، پارٹی صدر کے الیکشن کے لیے 4 بجے جنرل کونسل کے اجلاس میں ووٹنگ ہونا تھی۔لیکن وہ اس سے قبل  ہی  نواز شریف بلا مقابلہ  پارٹی صدر منتخب ہوگئے۔