Election Result 2024: انتخابی نتائج کے بعد عالمی لیڈران نے دی نریندر مودی کو مبارکباد، میلونی نے کہا- دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کریں گے
نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے زیلنسکی نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہندوستان کے پارلیمانی انتخابات میں این ڈی اے کی مسلسل تیسری جیت پر مبارکباد۔ میں ہندوستان کے لوگوں کے لیے امن اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں۔
Lok Sabha election results 2024: امریکہ نے انتخابی نتائج کے بعد بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات جاری رکھنے کی امید ظاہر کی
لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو مکمل اکثریت ملی ہے، حالانکہ اکیلے بی جے پی کو 240 سیٹیں ملی ہیں اور وہ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ حالانکہ یہ اکثریتی تعداد سے 32 کم ہے۔
Afghanistan is a country of ‘lost opportunities’: UN: ‘کھوئے ہوئے مواقع’ کا ملک ہے افغانستان: اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل مارٹن گریفتھس
30 سال سے زائد انسانی کاموں کے بعد اس ماہ کے آخر میں اقوام متحدہ کو چھوڑنے والے گریفتھس نے کہا کہ دنیا کی حالت اس وقت سے بھی بدتر ہے جب انہوں نے عہدہ سنبھالا تھا۔
Israel’s war on Gaza: فلسطین اور ایران کے درمیان زبانی جنگ شروع،خامنہ ای کو محمود عباس نے دیا جواب
دراصل ایک بیان میں فلسطینی ایوان صدر نے زور دے کر کہا کہ غزہ کی جنگ کے بارے میں خامنہ ای کے بیانات کا مقصد فلسطینیوں کے خون کی قربانی دینا ہے۔ یہ جنگ ایک آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو کے قیام کا باعث نہیں بنے گی۔
Imran Khan Relief for Cypher Case: عمران خان کو سائیفر کیس میں بڑی راحت، ثبوتوں کی کمی میں عدالت نے منسوخ کردی 10 سال کی سزا
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے بھیجی گئی خفیہ سفارتی کیبل (سائیفر) لیک کرنے پرآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پاکستان کی خصوصی عدالت نے انہیں مجرم قراردیتے ہوئے 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
Ahmadinejad Set To Contest Iran Presidential Polls: سابق ایرانی صدر احمدی نژاد صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل،آیت اللہ خامنہ ای کیلئے بن سکتے ہیں مصیبت
ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایران کے آئین کے مطابق نئے صدر کا انتخاب آئندہ 50 روز میں ہونا ہے۔ اس وقت تک ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر عبوری صدر کی ذمے داریاں ادا کر رہے ہیں۔محمد مخبر کو بھی ابراہیم رئیسی کی طرح ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔
Israel-Hamas ready to end conflicts: غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی روڈ میپ تیار،اسرائیل نے بھاری من سے کیا منظور، تین مرحلے میں ہوگا جنگ کا مستقل خاتمہ
غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے پیش کی گئی تجویز پرمشرق وسطیٰ میں امید کی ایک نئی کرن کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اوران کے حواریوں کے اس پر بیانات حوصلہ افزا نہیں۔
War on Gaza: غزہ میں صہیونیوں کا ظلم بدستور جاری، مغربی کنارے میں ایک کیمپ پر اسرائیلی فورسز نے کیا حملہ، قطر، مصر اور امریکہ کا مشترکہ بیان، کہا- جنگ ختم کریں حماس اور اسرائیل
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت قبول کر لی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ وہ کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اسرائیل فلسطین تنازع پر سچ بتائیں گے۔
South Africa Election result: جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا کی پارٹی کو بڑا دھچکا، 30 سال میں پہلی بار اے این سی کو نہیں ملی اکثریت
جنوبی افریقی انتخابی کمیشن نے ابھی تک حتمی نتائج جاری نہیں کیے ہیں، لیکن اے این سی اکثریت کے لیے ووٹروں کے ٹرن آؤٹ کے 50 فیصد تک نہیں پہنچ سکتی ہے۔ کیونکہ 99 فیصد ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے۔
Taliban reacts to Pakistan: ’’افغانستان اور چین کے درمیان دراڑ پیدا کرنا چاہتا ہے پاکستان…ہمارا بشام حملے سے کوئی تعلق نہیں…،‘‘طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا بڑا بیان
بیان میں کہا گیا ہے کہ ”افغان فریق نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے خلاف کسی بھی دہشت گردی کی کارروائی کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال کو روکنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔“