Bharat Express

بین الاقوامی

گزشتہ روز پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفیروں نے وزیراعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات کی۔کویتی سفیر نے وزیراعظم کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد کا خط پیش کیا جس میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایران کے سابق صدر ابراہیم ریئسی  نے محمد بن سلمان کو دورہ ایران کی دعوت دی تھی۔ارنا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر کے ستھ ٹیلی فون پر سید ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر گرنے سے موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے بیچ ہو رہے قیدیوں کے تبادلے کے بالکل برعکس ہندوستان اور پاکستان کے مابین ہوتا ہے۔ چونکہ یہاں ہر سال کی پہلی تاریخ کو دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں ۔

شی زمپنگ کی حکومت  نے مسلمانوں کے خلاف ایک قسم کا کریک ڈاون کررکھا ہے ۔ برسوں سے مسلمانوں کو متعدد قسم کی پابندیوں کا سامنا ہے۔ ان کے عبادات اور اسلامی طر ز زندگی پر وہاں کی حکومت نے پابندی لگا رکھی ہے۔

امیگریشن سروسز فرم کے بانی کین نکل لین کے مطابق اس قانون میں ترمیم غیر مقیم ہندوستانیوں کو سب سے زیادہ متاثر کرے گی کیونکہ کینیڈا میں غیر مقیم ہندوستانیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ قانون کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کینیڈا کے ساتھ تعلقات رکھنے والے کینیڈین یہاں کی شہریت حاصل کر سکیں۔

اقوام متحدہ کے ایلچی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پاس اس فیصلے کو نافذ کرنے کا اختیار ہے، لیکن اسرائیل کو امید ہے کہ اس کے اہم اتحادی امریکہ، اقوام متحدہ کی باڈی میں اسے ویٹو کر دے گا۔

فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے تاہم عدالت کے فیصلے کو ناکافی بھی قرار دیا ہے۔حماس نے زور دیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ بھر میں جاری کارروائیوں کو روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر پر گولی لگنے یا اس جیسے کسی نقصان کے نشانات نہیں ملے اور حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔علاقے میں ناہموار راستے، سرد موسم اور دھند کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات ہوئیں۔

پاپوا نیو گنی کی آبادی ایک کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ یہ آسٹریلیا کے بعد جنوبی بحر الکاہل کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ آسٹریلیا کی آبادی 2 کروڑ 70 لاکھ ہے۔

قرارداد کو مغرب اور روس کے درمیان تنازع کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے کیونکہ سربیا ماسکو کا اتحادی ہے۔ زیادہ تر مسلم ممالک نے قرارداد پر مغرب کے ساتھ ووٹ دیا۔