Bharat Express

Battle to control California wildfire: کیلیفورنیا کے جنگلات میں امریکی تاریخ کی سب سے بڑی آتشزدگی،صرف 10 فیصد آگ پر قابو پانے میں ملی کامیابی

حکام کی جانب سے متعدد کاؤنٹیوں میں کمیونٹیز کے لیے انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جن میں پیراڈائز کے لیے ایک انتباہ بھی شامل ہے، یہ قصبہ جو 2018 کے تاریخی کیمپ فائر سے تباہ ہوا تھا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ 24 گھنٹوں کے دوران دگنی سے بھی زیادہ علاقے تک پھیل گئی ہے آگ اب تک ساڑھے 3 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے آتشزدگی کے اس واقعہ کو امریکا میں جنگلات میں لگنے والی سب سے بڑی آگ قرار دیا جارہا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کیلیفورنیا ڈیپارٹمنٹ آف فاریسٹری اینڈ فائر پروٹیکشن کے مطابق”پاک فائر“ نے ہفتے کی شام تک ریاستی دارالحکومت سیکرامنٹو کے شمال میں90 میل کے فاصلے پر ساڑھے 3 لاکھ ایکڑ سے زیادہ رقبہ کو جلا دیا خطے میں ٹھنڈے درجہ حرارت اور مرطوب ہواﺅں کی وجہ سے ممکنہ طور پر آگ کے پھیلاﺅکو کم کرنے کی کوششوں میں مدد ملے گی حکام نے بتایا کہ آگ سے ہونے والا نقصان اندازوں سے کہیں زیادہ ہے اب تک آگ سے 134 عمارتی ڈھانچے تباہ ہوچکے ہیں۔

 حکام کے  مطابق متعدد علاقے خالی کروائے گئے ہیں۔امریکی صدر نے اپنی ٹیم کو آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں ہر قسم کے تعاون کی ہدایت کردی۔ادھر کیلیفورنیا کے علاوہ ریاست اوریگون میں لگی ڈرکی فائر 2 لاکھ 88 ہزار ایکڑ تک پھیل گئی ہے ۔ اوریگون میں ایک فائر فائٹر کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔کیلیفورنیا ڈیپارٹمنٹ آف فاریسٹری اینڈ فائر پروٹیکشن کے مطابق، پاک فائر (آگ کو دیا گیا نام) نے ہفتے کی شام تک ریاستی دارالحکومت سیکرامنٹو کے شمال میں تقریباً 90 میل (144 کلومیٹر) کے فاصلے پر ساڑھے 3 لاکھ ایکڑ (141,640 ہیکٹر) سے زیادہ رقبہ کو جلا دیا تھا۔

خطے میں ٹھنڈے درجہ حرارت اور مرطوب ہواؤں کی وجہ سے ممکنہ طور پر آگ کے پھیلاؤ کو کم کرنے کی کوششوں میں مدد ملے گی، حکام نے بتایا کہ آگ سے ہونے والا نقصان اندازوں سے کہیں زیادہ ہے، اب تک آگ سے 134 ڈھانچے تباہ ہوچکے ہیں۔حکام کی جانب سے متعدد کاؤنٹیوں میں کمیونٹیز کے لیے انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جن میں پیراڈائز کے لیے ایک انتباہ بھی شامل ہے، یہ قصبہ جو 2018 کے تاریخی کیمپ فائر سے تباہ ہوا تھا۔وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو آگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے اور انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس پر قابو پانے کے لیے ہر بھرپور تعاون کریں گے۔

حکام کے مطابق ایک شخص نے مبینہ طور پر جلتی ہوئی گاڑی کو خشک جھاڑیوں میں دھکیل کر آگ لگائی جس سے اس خوفناک آگ کا آغاز ہوا، آگ لگانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ شمالی کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ مغربی ریاست میں اب تک کی سب سے بڑی آگ بن چکی ہے، جس نے 4 ہزار سے زائد لوگوں کو انخلا پر مجبور کیا۔کیلیفورنیا ڈیپارٹمنٹ آف فاریسٹری اینڈ فائر پروٹیکشن نے مائیکربلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’ خوفناک آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے’۔

بھارت ایکسپریس۔