Bharat Express

بین الاقوامی

ایڈرین بیومونٹ نے کہا کہ امریکہ میں معاشی ڈیٹا بہتر ہوا ہے اور افراط زر میں کمی آئی ہے، کملا ہیرس اس سے براہ راست فائدہ اٹھا سکتی  ہیں۔ اس کے علاوہ انتخابات کے وقت بائیڈن کی عمر 82 سال ہوچکی ہے، جب کہ کملا ہیرس کی عمر 60 سال ہو گی۔

۔متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش 57 شہریوں کو گذشتہ جمعے کو سڑکوں پر ’فسادات بھڑکانے‘ کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔یو اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے ڈبلیو اے ایم (وام) کے مطابق ابوظہبی کی فیڈرل کورٹ آف اپیل نے تین افراد کو عمر قید کی بھی سزا سنائی۔

آج یعنی بروز منگل یہ خبر ملی کہ امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل مستعفی ہوگئیں ہیں ۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمبرلی چیٹل گزشتہ روز کانگریس کمیٹی میں پیش ہوئی تھیں اور ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں سیکیورٹی ناکامی قبول کی تھی۔

حماس کے سینئر رہنما موسیٰ ابو مرزوق اور فتح گروپ کے رہنما محمد ال علولی سمیت دیگر 12 فلسطینی دھڑوں کے نمائندوں نے مذاکراتی عمل میں شرکت کی۔چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ فلسطینی تنظیموں نے غزہ جنگ کے بعد عبوری قومی مصالحتی حکومت کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیل کے حملے میں اب تک غزہ علاقے میں 39 ہزارسے زیادہ فلسطینی مارے جاچکے ہیں اور 89 ہزارسے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کی فہرست میں فوجی اورعام شہری دونوں کوشامل کیا گیا ہے۔

اولی نے کہا کہ 2017 میں آئین کی دوسری ترمیم کے ذریعے نیپال نے بین الاقوامی سرحدوں کے حوالے سے ایک نیا نقشہ اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا تذکرہ اس کے ضمیمہ 3 میں کیا گیا ہے، اور ہمارے ملک میں بین الاقوامی حدود کے حوالے سے ایک بے مثال اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے 7 سے 8 فٹ کے ایک ایسے جیل میں قید کرکے رکھا گیا ہے، جو عام طورپر دہشت گردوں کے لئے ہوتی ہے، جیل اتنی چھوٹی ہے کہ اس میں چلنے پھرنے تک کی بھی جگہ نہیں ہے۔

بائیڈن نے 'X' پر ایک پوسٹ میں کہا، "آج میں کملا ہیرس کو اس سال اپنی پارٹی کا امیدوار بنانے کے لیے اپنی مکمل حمایت اور تعاون دینا چاہتا ہوں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی متحد ہو کر ٹرمپ کو شکست دے"۔

خلیل الرحمان قمر نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’ملزمان نے مجھ سے زبردستی میرے فون کا پاس ورڈ لیا اور میرے فون کا ڈیٹا اپنے فون پر ٹرانسفر کر لیا اور مجھے بری طرح زدوکوب کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی دوران ایک ملزم ان کا اے ٹی ایم کارڈ لے کر اٹھا اور گن پوائنٹ پر اس کا پاس ورڈ پوچھا۔

اس بارے میں حکمراں عوامی لیگ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور رکن پارلیمنٹ عبیدالقادر نے کہا کہ کرفیو آدھی رات سے شروع ہو کر اگلے دن دوپہر 12 بجے تک رہے گا۔ اس کے بعد لوگوں کو دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک نرمی دی جائے گی۔