Bharat Express

بین الاقوامی

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے حماس کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا جو نصرت پناہ گزین کیمپ میں اسکول کے اندر سے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ غزہ کی جنگ اب 11ویں مہینے میں داخل ہو چکی ہے جس میں ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں۔

ٹرمپ کو نشانہ بناتے ہوئے نائب صدر نے کہا، ’’انہوں نے افغان حکومت کو سائیڈ لائن کیا، اس نے طالبان نامی ’دہشت گرد‘ تنظیم سے براہ راست مذاکرات کیے، اس معاہدے کی وجہ سے طالبان کو 5000 دہشت گرد مل گئے۔ دہشت گردوں کو رہا کر دیا گیا۔‘‘

کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو امریکہ میں الہان عمرسے ملاقات کی۔ راہل گاندھی کی اس ملاقات پربی جے پی نے سوال اٹھایا ہے۔

صدارتی مباحثے میں یوکرین اور فلسطین کا مسئلہ بھی آیا۔ غزہ میں جاری جنگ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ اب بھی امریکی صدر ہوتے تو یہ جنگ شروع نہ ہوتی۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ 'کملا ہیرس اسرائیل سے نفرت کرتی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پنسلوانیا کے نیشنل کانسٹی ٹیوشن سینٹر میں امریکی صدارتی مباحثہ ختم ہو گیا ہے۔ بحث کے دوران روس یوکرین جنگ کا معاملہ  کافی حاوی رہا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو بطور صدر نشانہ بنایا تو کملا ہیرس کی جانب سے سخت جوابی حملہ آیا۔

یہ اس انتخابی مہم کی دوسری بحث ہے لیکن کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یہ پہلی بحث ہوگی، کیونکہ اس قبل پہلی بحث جون میں ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان ہوئی تھی۔

قطر میں ہندوستان کے سفیر ویپل نے منشیات کی ممانعت اور بعض دوائیوں پر پابندیوں سے متعلق قطر کے قواعد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مسافروں پر زور دیا کہ وہ احتیاط برتیں اور قطر کے قوانین پر احتیاط سے عمل کریں۔

غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے اعلان کے مطابق حملے میں کم از کم 40 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہو گئے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے حماس کی کمان کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ دو لوگ برابری یا باہمی حقوق کا احترام کیے بغیر ایک ساتھ رہ سکتے ہیں لہٰذا میری رائے میں مشرقِ وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں تو دو ریاستی حل ضروری ہے۔اقوام متحدہ کا مشرق وسطیٰ میں 1948 سے ایک فوجی نگرانی مشن جاری ہے۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہمیں مکمل بھروسہ ہے کہ ہم ہریانہ اور جموں وکشمیر میں بی جے پی کے خلاف الیکشن لڑیں گے اور جیت بھی حاصل کریں گے۔