Bharat Express DD Free Dish

بین الاقوامی

وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، پیرو کے صدارتی انتخابات میں آپ کی کامیابی پر کیکو فوجیموری کو دلی مبارکباد۔ بھارت، پیرو کے ساتھ اپنے گہرے دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

امریکی ڈالر کو دنیا کی سب سے طاقتور کرنسی سمجھا جاتا ہے، لیکن تاریخ میں کئی مواقع ایسے بھی آئے ہیں جب اس کی قدر میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی اور اسے شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے دوران کریملن نے ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے اہم شہر کونستانتینوکا    پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے مطابق یہ شہر اب روسی فوج کے قبضے میں ہے، جبکہ صدر ولادیمیر پتن نے اسے جنگی حکمتِ عملی کے اعتبار سے انتہائی اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

دونوں ممالک نے خطے کے دیگر ممالک میں سائبر دفاع اور سائبر مزاحمتی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے تکنیکی تعاون کو مربوط بنانے اور پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی کو تیزی سے نافذ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگیز نے بتایا کہ 24 جون سے اب تک ملک میں 782 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، اگرچہ ان کی شدت اور تعداد میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ انہوں نے زلزلے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سات روزہ قومی سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی کے مطابق تعزیتی تقریبات ہفتہ اور اتوار کو بھی جاری رہیں گی۔ اس دوران مرحوم کا جسدِ خاکی گرینڈ مصلیٰ میں عوامی دیدار کے لیے رکھا جائے گا۔ اس کے بعد پیر کے روز تہران میں جنازے کا جلوس نکالا جائے گا، جبکہ بعد کی مذہبی رسومات مقدس شہر قم میں ادا کی جائیں گی۔

بھارت کی جانب سے وزیرمملکت برائے امور خارجہ پبترا مارگریٹا اور بہار کے گورنر سید عطاء حسنین سرکاری وفد میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی اور کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید بھی تہران پہنچنے والے نمایاں بھارتیوں میں شامل ہیں۔ تقریب میں جارجیا، عراق، تاجکستان، روس، چین، عمان، لبنان اور فلسطین سمیت متعدد ممالک کے سرکاری وفود بھی شریک ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش اور آندھی کے باعث کچے مکانات کو نقصان پہنچا، جبکہ درخت اور اشتہاری بورڈ بھی اکھڑ گئے۔ خراب موسم کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر رہی۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق، حادثہ دانا سر علاقے میں ہوا، جو بلوچستان اورخیبرپختونخوا صوبوں کی سرحد کے پاس کا یہ ایک ناقابل رسائی علاقہ ہے۔

نیویارک میں اقوامِ متحدہ (UN) کے ہیڈکوارٹر کے باہر چین مخالف احتجاج کے دوران ایک شخص نے ہاتھ میں تبتی پرچم تھامے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ موقع سے ’’چین، تبت چھوڑو‘‘ کے نعرے درج پمفلٹ بھی برآمد ہوئے۔