Bharat Express DD Free Dish

بین الاقوامی

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو مقررہ سمندری راستوں اور بین الاقوامی بحری قوانین کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ جو جہاز ان ضوابط کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 ایران کے سپریم لیڈر کے ہندوستان میں نمائندہ آیت اللہ حکیم الٰہی نے بتایا کہ مجتبیٰ خامنہ ای خود اس تدفین تقریب میں شامل ہوکر اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے تھے، لیکن وہ ایسا نہیں کرسکیں گے۔

کھرکھودا پلانٹ کو سوزوکی کے "اسمارٹ فیکٹری" تصورکے تحت تیارکیا گیا ہے، جہاں انڈسٹری 5.0 ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے تاکہ پیداوار کے معیار، تحفظ اورپیداواری صلاحیت کو مزید بہتربنایا جا سکے۔ پلانٹ میں شمسی توانائی، بایوگیس، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم اور دیگرماحول دوست ٹیکنالوجیز کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ اس کی مکمل بجلی کی ضرورت قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع سے پوری کی جائے گی۔

دہلی کے حیدرآباد ہاوس میں وزیراعظم مودی اور جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائچی کے درمیان، دفاع، توانائی اور آرٹیفیشیل انٹلی جنس (اے آئی) سے متعلق تاریخی معاہدے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے تاکائچی کو اپنی 'چھوٹی بہن' قراردیا ہے۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان فضائیہ نے پاکستان میں مبینہ طور پر دولتِ اسلامیہ (داعش) سے وابستہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ وزارت کے بیان کے مطابق یہ حملے منگل کی شب پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ان مقامات پر کیے گئے، جنہیں وزارت نے داعش سے وابستہ مراکز قرار دیا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی عوام اور قیادت کے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی یا جارحانہ اقدام کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق، جب اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز سے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کی ’موت طے ہے‘۔

بھارت روانگی سے قبل جاپانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ تزویراتی شراکت داری، اقتصادی سلامتی، سرمایہ کاری، اختراع اور ہند-بحرالکاہل خطے میں امن و استحکام پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کو لکھے گئے اس کھلے خط پر دستخط کرنے والوں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی نوجوان نسل جاری کشیدگی کی سب سے بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔ اس سے ان کے مواقع، ترقی اور محفوظ مستقبل متاثر ہو رہی ہے۔ ہندوستانی حکومت نے گزشتہ سال پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ تمام بات چیت معطل کر دی تھی۔ پاکستان کے ساتھ اب کوئی سیاسی، تجارتی یا سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی ہمیشہ بات چیت، سفارت کاری اور پرامن حل کے اصولوں پر قائم رہی ہے۔ ان کے مطابق کسی بھی تنازع کا پائیدار حل فوجی کارروائی کے بجائے مذاکرات اور باہمی اعتماد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

دوحہ میں امریکہ-ایران معاہدے سے متعلق مذاکرات طے ہے۔ اس سے پہلے قطرنے اورخود ایران نے واضح کر دیا ہے کہ تہران اورواشنگٹن کے درمیان ملاقات نہیں ہوگی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ امریکی حکام سے کسی بھی سطح پرملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔