Bharat Express

بین الاقوامی

سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے نے اپنی ایک خبر میں بتایا ہے کہ حادثہ دارالحکومت تہران سے تقریباً 335 کلومیٹر جنوب مشرق میں تباس میں واقع کوئلے کی کان میں ہفتے کی رات گئے پیش آیا، جس میں 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام نے ہنگامی عملے کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا ہے۔ حادثے کے وقت کان میں تقریباً 70 افراد کام کر رہے تھے۔

ہفتہ کی رات مصروف فائیو پوائنٹس ساؤتھ ایریا میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔اطلاعات کے مطابق چار میں سے تین متاثرین موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ چوتھا زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔تفتیش کاروں نے کہا کہ انہوں نے کوئی گرفتاری نہیں کی  ہےاور یقین ہے کہ متعدد شوٹر تھے۔

امریکی صدر کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا کہ "میرے خیال میں چینی صدر شی جن پنگ چین کے مفادات کو جارحانہ انداز میں آگے بڑھانے کے لیے اپنے لیے کچھ سفارتی جگہ خریدنا چاہتے ہیں۔بائیڈن کا بیان اس لیے اہم ہے کہ چین بحیرہ جنوبی چین اور مشرقی بحیرہ چین میں جاری علاقائی تنازعات میں ملوث ہے۔

ژونگ کو اپریل 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم، ستمبر میں انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور سی پی سی سے نکال دیا گیا۔ اس کے بعد وہ نیشنل پیپلز کانگریس میں بھی اپنا عہدہ کھو بیٹھیں ۔

تینوں لیڈران نے بحر ہند کے علاقے میں ہندوستان کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے نریندر مودی کی ستائش کی۔

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ کے موقع پر، امریکی فریق نے ہندوستان سے چوری یا اسمگل کیے گئے 297 نوادرات کی واپسی میں سہولت فراہم کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار (22 ستمبر) کو کواڈ چوٹی کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا وژن ایک زمین، ایک صحت ہے۔

اپنے دورے کے دوسرے دن وزیر اعظم مودی نیویارک میں ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے اور بڑی کمپنیوں کے سی ای او سے بات کریں گے۔ مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ، بائیو ٹیکنالوجی اور سیمی کنڈکٹر کے جدید شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شین پیٹن نے کہا کہ ’’حالانکہ ہمیں ابھی بھی کام کرنا ہے، یہ گرفتاری ایک اہم پیش رفت ہے۔‘‘ پولیس نے 2017 میں کسی ایسے شخص کے لیے 1 ملین آسٹریلین ڈالر (680,802 امریکی ڈالر) کے انعام کا اعلان کیا تھا جس کے پاس ٹھوس معلومات ہوں جو اس کیس میں پولیس کو مدد فراہم کرے۔

بنگلہ دیش نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرمودی اورملک کے چیف ایڈوائزرمحمد یونس کے درمیان یو این جی اے سے باہر کوئی میٹنگ نہیں ہوگی۔ امورخارجہ کے مشیرتوحید حسین نے کہا کہ ان کی اوروزیرخارجہ ایس جے شنکر کے درمیان ملاقات ہوگی اوراس میں کئی مسائل پربات چیت ہوگی۔