Bharat Express

بین الاقوامی

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ترکیہ کے مواصلاتی عہدیدار فرحتین التون کے انسٹاگرام پر کیے گئے تبصرے کے بعد کیا گیا ہے، انہوں نے اس پلیٹ فارم کی جانب سے حماس کے اہم رہنما اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ان کی تعزیتی پوسٹس بلاک کرنے پر انسٹا گرام کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

امریکی صدر سے رپورٹرز نے پوچھا کہ کیا اس قتل سے غزہ میں سیز فائر کے امکانات ختم ہو گئے ہیں، تو اُن کا جواب تھا کہ ’اس سے کوئی مدد نہیں ملے گی۔جو بائیڈن نے بتایا کہ اُن کی جمعرات کی صبح اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے براہ راست گفتگو ہوئی ہے۔

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ کی نماز جنازہ جمعے کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ادا کردی گئی ہے۔ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ قطر کے دارالحکومت دوحہ کی امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی گئی جبکہ ان کی تدفین دوحہ کے شمال میں لوسیل کے ایک قبرستان میں کی گئی۔

رپورٹ میں بعض ایرانی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ تہران میں اسماعیل ہنیہ کا قتل ایرانی فوج کے لیے انتہائی شرمندگی کا باعث ہے۔ کیونکہ جس گیسٹ ہاؤس میں اسماعیل ہنیہ اور کئی رہنما ٹھہرے تھے ایسے  آئی آر جی سی چلاتا ہے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے ذرائع نے بتایا کہ اپارٹمنٹ کے ملبے سے کئی لاشیں نکالی گئی ہیں، جن کا تعلق ابو ہاشم خاندان سے تھا اور یہ غزہ شہر کی الجالہ اسٹریٹ پر واقع تھا۔

حوثی لیڈر نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کے روز ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کی جس میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت ہوئی تھی۔

ہندوستانی شہری نکھل گپتا پر خالصتان کے حامی دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ بھارتی حکومت نے پنوں کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔

ملک کی پانچ بائیں بازو کی جماعتوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی کے لیے مختلف ہندوستانی کمپنیوں کو دیے گئے تمام برآمدی لائسنس اور اجازت نامہ منسوخ کرے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان نے ڈیجیٹل لین دین کو وسعت دینے کا عہد کیا ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران اس شعبے میں قابل ذکر ترقی ہوئی ہے۔

حزب اللہ نے کہا ہے کہ نصر اللہ اپنی تقریر کے دوران گروپ کی سیاسی پوزیشن کا خاکہ پیش کریں گے۔ پچھلے ریمارکس میں نصر اللہ نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ لبنان پر حملہ کرتے ہیں تو حزب اللہ جوابی کارروائی کرے گا۔