Bharat Express

بین الاقوامی

اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روزدعویٰ کیا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈزکے کمانڈرمحمد الضیف گذشتہ ماہ غزہ پراسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکاء کے ہاتھوں میں اسماعیل ہنیہ کی تصاویر اور فلسطین کے پرچم دیکھے گئے۔ اسماعیل ہنیہ کو جمعہ کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسرائیل پر براہ راست جوابی کارروائی کا حکم دے دیا۔امریکی خبر رساں ادارے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے یہ حکم ایرانی سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں دیا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا ایران کا فرض قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایران نے تہران سے 120 کلومیٹر دور مرکزی مسجد جمکاران پر سرخ جھنڈا لگا دیا ہے۔

فلسطین کے سابق صدر اور حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کے صاحبزادے عبدالسلام اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ والد نے وہ حاصل کیا جس کی وہ خواہش رکھتے تھے، ان کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکا ہے۔

ماسکو نے بیروت میں اسرائیلی حملے کی بھی مذمت کی اور اسے لبنان کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے بدھ کی صبح تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کو "تہران کی مزاحمت کو کمزور کرنے کے لیے ایک خطرناک جوا" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’سرخ لکیروں کو عبور کرنا ہمیشہ مہنگا رہا ہے۔

ایرانی میڈیا نے تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی کارروائی سے متعلق بعض تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایران کے وقت کے مطابق 2 بجے ہلاک کیا گیا۔

تصادم کے بعد حالات پر قابو پانے کے لیے پہنچی پولیس ٹیم میں سے کم از کم 22 پولیس اہلکار زخمی اور 11 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حکام کے مطابق، جمع ہونے والے ہجوم کا تعلق انگلش ڈیفنس لیگ سے ہے، جو کہ ایک انتہائی دائیں بازو کی تنظیم ہے۔

آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدھ کی صبح ہونے والے حملے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ہنیہ کے ساتھ اس کا باڈی گارڈ بھی مارا گیا ہے۔ ان کی رہائش گاہ پر راکٹ فائر کیا گیا۔