Bharat Express DD Free Dish

بین الاقوامی

ڈیجیٹل سیکٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا اثر طویل عرصے تک رہ سکتا ہے۔ لاہور میں مقیم ایک سوشل میڈیا اسٹریٹجسٹ نے کہا، ’’ان لوگوں کے لیے جو یوٹیوب کی آمدنی پر انحصار کرتے ہیں، ہندوستانی ناظرین کا جانا ایک بہت بڑا مالی نقصان ہے۔‘‘

موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے چہروں کے رنگ اور آنکھوں کی زبان سے صاف ظاہر تھا کہ بھارت کی جوابی کارروائی نے انہیں چوکنا اور پریشان کر دیا ہے۔

پاکستان جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا منصوبہ بنا رہا ہے

پاک مقبوضہ کشمیر(پی اوکے) کے 13 حلقوں میں خوراک، ادویات اوردیگرتمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے ایک ارب روپئے کا ہنگامی فنڈ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز شام کے دارالحکومت دمشق میں صدارتی محل کے نزدیکی علاقے کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے اور اس کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے شام کی حکومت کو دھمکاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شامی حکومت دروز کے قبائل کو تحفظ دینے میں ناکام رہی تو اس کے نتائج …

پاکستان کے کئی سیلبرٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرڈیجیٹل اسٹرائیک کے بعد ہندوستانی حکومت نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے آفیشیل یوٹیوب چینل کو ہندوستان میں بلاک کردیا۔

پی او کے کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ان کی حکومت کی انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا ہے کہ ان کی حکومت لوگوں کو خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے انتظامات کر رہی ہے۔

چند دنوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب کسی اعلیٰ پاکستانی لیڈر نے دہشت گردی کی حمایت کا اعتراف کیا ہے۔ یہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور ہندوستان کے جارحانہ موقف سے پیدا ہونے والی گھبراہٹ کی عکاسی کرتا ہے۔ دونوں لیڈران کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کو خدشہ ہے کہ ہندوستان کوئی بڑی فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔

کئی پاکستانی وزراء نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے فوجی کارروائی کا امکان ہے۔ اس طرح کی اطلاعات کے درمیان بدھ کے روز پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے گراوٹ دیکھنے میں آئی، حالانکہ ہندوستان کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

ٹامی بروس نے کہا، "ہم دونوں طرف سے  ایک  ذمہ دارانہ حل تلاش کی مانگ کررہے ہیں۔ اور اس کے علاوہ، میں آپ کو مزید تفصیلات نہیں بتا سکتا۔"