پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک نئے نوٹم (ایئر مین کو نوٹس) کے مطابق پاکستان نے جمعہ کو ہندوستانی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں 24 جون تک توسیع کر دی ہے۔ بندش میں یہ توسیع بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کے قواعد کی پیروی کرتی ہے جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اس طرح کی بندش ایک وقت میں صرف ایک ماہ کے لیے ہی عائد کی جائے۔
پی اے اے نے جاری کیا بیان
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’پاکستان کی فضائی حدود سے ہندوستانی طیاروں کی پرواز پر پابندی 24 جون 2025 کی صبح 4:59 بجے تک بڑھا دی گئی ہے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ہوائی جہاز جو ہندوستانی رجسٹرڈ، آپریٹ، ملکیت یا لیز پر ہیں، ان سب پر یہ پابندی عائد ہوتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ پابندی ہندوستانی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔ ہندوستانی ایئر لائنز یا آپریٹرز کے ذریعے چلنے والی کسی بھی پرواز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔‘‘
پہلگام حملے کے بعد ہندوستانی حکومت کی کارروائیوں کے جواب میں لگائی گئی تھی پابندی
واضح رہے کہ پاکستان نے 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد نئی دہلی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بعد گزشتہ ماہ ہندوستان کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگا دی تھی۔ یہ پابندی 23 مئی تک ایک ماہ کے لیے لگائی گئی تھی، جیسا کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کے قوانین کے مطابق فضائی حدود پر پابندی ایک وقت میں ایک ماہ سے زیادہ نہیں لگائی جا سکتی۔ ایک دن قبل ہی خرام موسم کے سبب حادثے کا شکار انڈیگو فلائٹ نے پاکستانی ایئر اسپیس استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی، تاہم پاکستان نے اس کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

