انڈونیشیا کے جنوبی سماترا کے علاقے میں جمعہ 23 مئی 2025 کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔ فی الحال کسی کے زخمی ہونے یا جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
اس ماہ سولاویسی کے علاقے میں بھی ایک اور زلزلہ آیا تھا۔ اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0 ریکارڈ کی گی تھی، جب کہ یورپی زلزلہ پیما مرکز (EMSC) نے کہا کہ یہ 5.9 تھی۔ یہ زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا اور اس کا مرکز زلزلہ کے لحاظ سے ایکٹو زون میں تھا۔ دونوں زلزلوں میں ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے،قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان علاقوں میں زلزلے کا خطرہ برقرار ہے۔ مقامی انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انڈونیشیا ایک ایسا ملک ہے جو زلزلوں کا بہت زیادہ خطرہ ہے۔ یہ پیسیفک رنگ آف فائر نامی جگہ پر واقع ہے ،جہاں کئی لینڈ پلیٹس ایک دوسرے سے ٹکرا جاتی ہیں۔ اسی وجہ سے وہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ سمندر میں ایک بڑا زلزلہ سونامی کا سبب بھی بن سکتا ہے، جو علاقے کے لوگوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔
یونان میں بھی شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
گزشتہ روز جمعرات 22 مئی یونان میں بھی شدید زلزلہ آیا تھا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت ریکٹر اسکیل ر 6.0 ریکارڈ کی گئی تھی،جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی تھی۔ ارمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے بتایا کہ جمعرات کو یونان کے شہر کریٹ کے ساحل کے قریب 6.0 شدت کا زلزلہ آیا۔
جرمن ریسرچ سینٹر نے کہا کہ زلزلہ صبح 6:19 بجے، ایلونڈا، کریٹ سے 58 کلومیٹر شمال مشرق میں اور 60 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلے نے یورپی حکام کو سونامی کی وارننگ جاری کرنے پر بھی آمادہ کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس زلزلے سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

