Bharat Express DD Free Dish

Trump threatens Apple with tariffs: ٹرمپ نے ہندوستان میں آئی فون بنانے پر کیا ایپل کو متنبہ، کہا-امریکہ میں بناؤ آئی فون، ورنہ لگے گا 25 فیصد ٹیرف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ٹیرف کی دھمکیاں روکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ تازہ ٹیرف دھمکی امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ملک کی ہی کمپنی ایپل کو دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ٹیرف کی دھمکیاں روکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ تازہ ٹیرف دھمکی امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ملک کی ہی کمپنی ایپل کو دی ہے۔ ٹرمپ نے جمعے کے روز کہا کہ اگر ملک میں فروخت ہونے والے فون ملک میں نہیں بنائے گئے تو ایپل کو 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے ایپل کو کیا متنبہ

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا ’’میں نے بہت پہلے ایپل کے ٹم کُک کو مطلع کیا تھا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ ان کے آئی فونز جو ریاستہائے متحدہ امریکہ میں فروخت کیے جائیں گے وہ امریکہ میں بنائے جائیں گے، نہ کہ بھارت یا کسی اور جگہ۔ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ایپل کی طرف سے امریکہ کو کم از کم 25 فیصد کا ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔‘‘

ٹرمپ کے اعلان کے بعد اپیل کے شیئرز گرے

ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد ایپل کے حصص پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 2.5 فیصد گر گئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹم کُک سے کہا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ تم انڈی امیں آئی فونز بناؤ، وہ (انڈیا) اپنا خیال خود رکھ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ چائنا کے ساتھ امریکہ کے بگڑتے ہوئے معاملات کے درمیان ایپل نے ہندوستان میں آئی فونز بنانے پر فوکس کیا اور فی الحال امریکہ میں بکنے والا ہر چوتھا آئی فون انڈیا میں بنا ہوا ہوتا ہے۔

حالاں کہ اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ کسی انفرادی کمپنی پر ٹیرف لگا سکتے ہیں یا نہیں۔ ابھی تک ایپل نے ٹرمپ کے اس بیان پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ واضح رہے کہ چین پر ٹرمپ کے محصولات کے درمیان ایپل ہندوستان کو ایک متبادل مینوفیکچرنگ بیس کے طور پر پوزیشن دے رہا ہے، تاہم تازہ بیانات نے یہاں بھی معاملات کشیدہ کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے سپلائی چین کے خدشات اور آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read