Bharat Express

بین الاقوامی

قرآن پاک کے نسخے کو جلانے کے متعدد واقعات  پیش آنے  کے بعد سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن  کا بیان سامنے آیا ،اور یہ بیان بھی مسلم ممالک کے احتجاج اور دھکمی کے بعد آیا جس میں انہوں نے قرآن جلانے والوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا  کہ جو لوگ اسلام کی مقدس کتاب کی توہین کرتے ہیں وہ سویڈن کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

گزشتہ سال پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں بہت زیادہ تباہی ہوئی تھی۔ کسانوں کی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ کئی روز تک کاروبار بند رہا۔ روزانہ کمانے والے لوگوں کی حالت ابتر ہو گئی ہے۔

ہندوستان کے سخت رخ کے آگے پاکستان نے اپنے لہجے میں نرمی اختیار کیا ہے۔ پڑوسی ملک کے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 75 سالوں میں ہندوستان اور پاکستان نے تین جنگیں لڑیں۔ تینوں کی وجہ سے صرف غریبی، بے روزگاری اور وسائل کی کمی دیکھنے کو ملی۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے قرب کے علاقوں میں کئی دنوں سے جاری شدید بارش کے باعث آنے والے سیلاب میں کم از کم 11 افراد کی موت اور 27 لاپتہ ہیں۔

لبنانی فوج کے سپاہی کیمپ کے باہر ایک چوکی پر تعینات ہیں ۔لیکن وہ کیمپ میں داخل نہیں ہوئے ہیں۔ کیمپ پر فلسطینی گرووں کا کنٹرول ہے۔

 ہندوستانی انجو پاکستان پہنچ کر فاطمہ بن گئی ہے۔ اس نے اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستانی دوست نصر اللہ سے شادی کرلی ہے، جہاں اسے خوب تحفے مل رہے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ سنگل انجن والا پائپرپی اے -18طیارہ دوپہر کے قریب ہیمپٹن بیچ پر ساحل کے قریب سمندر میں گرگیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا کہ جہاز میں پائلٹ واحد شخص تھا۔ہیمپٹن پولیس چیف الیکس رینو نے بتایا کہ پائلٹ کو لائف گارڈز نے بچا لیا، اور اسے کوئی چوٹ نہیں آئی۔

عالمی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ بیان دراصل اس خوف کا نتیجہ ہے جس میں بیشتر مسلم اور عرب ممالک نے ڈنمارک سے ناراضگی کا اظہار کرنے کے ساتھ ہی آگے کے اقدامات پر غور کررہے ہیں ۔جس کا نقصان سیدھے طور پر سویڈن اور ڈنمارک جیسے چھوٹے ممالک کو اٹھانا پڑسکتا ہے۔

جدہ سربراہی اجلاس کے لیے 30 مدعو ممالک  میں چلی، مصر، یورپی یونین، انڈونیشیا، میکسیکو، پولینڈ، برطانیہ، امریکہ اور زیمبیا شامل ہیں۔البتہ روس کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ ایک نامعلوم اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے، ایجنسی  نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ سطحی اہلکار کی بھی اس تقریب میں شرکت متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن کا آج انعقاد کیا گیا جس دوران قریب چار بجے کے آس پاس ایک دھماکہ ہوا جس میں ابھی تک ملی جانکاری کے مطابق 40 لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔