غزہ امن سربراہی اجلاس آج مصر میں منعقد ہوگا، جس میں ڈونالڈ ٹرمپ بھی شامل ہوں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ متعدد امور پر اتفاق کرلیا ہے، جن میں سب سے اہم بات غزہ میں جنگ کو دو ہفتوں کے اندر ختم کرنا ہے۔ اس بات کا سنسنی خیزدعویٰ اسرائیلی اخبار’اسرائیل ہیوم’ نے کیا ہے۔ اخبارکے مطابق، اس معاہدے کا انحصار کئی شرائط کی تکمیل پرہوگا، جن میں سب سے نمایاں شرط غزہ میں موجود تمام پچاس یرغمالیوں کی رہائی اورحماس کی باقی ماندہ قیادت کوغزہ سے نکال کربیرون ملک جلاوطن کرنا شامل ہے۔
معاہدے کے مطابق، غزہ میں دشمنانہ کارروائیاں دوہفتوں کے اندرختم کردی جائیں گی اورجنگ کے خاتمے کی شرائط میں چارعرب ممالک جن میں مصراورمتحدہ عرب امارات شامل ہیں کوغزہ کا انتظام سنبھالنے کی ذمہ داری دی جائے گی۔ یہ حماس کی جگہ لیں گے، جبکہ حماس کی قیادت کودیگرممالک میں جلا وطن کردیا جائے گا۔
فلسطینیوں کو پناہ دیں گے کئی ممالک
اخبارکا کہنا ہے کہ معاہدے کے دیگرنکات میں یہ بھی شامل ہے کہ دنیا کے کئی ممالک غزہ کے ان باشندوں کو پناہ دیں گے، جو وہاں سے ہجرت کرنا چاہتے ہیں، نیزامن معاہدوں کا دائرہ مزید عرب اوراسلامی ممالک تک بڑھایا جائے گا۔ اخبارکے مطابق، غالب امکان ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ مستقبل میں تنازعہ کے حل کے لئے آمادگی ظاہرکرے گا اورامریکہ مغربی کنارے میں اسرائیلی خودمختاری کے کچھ حصوں کوتسلیم کرے گا۔
فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے عالمی سطح پراتفاق!
اخبارنے بعض ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ جنگ کے خاتمے اوریرغمالوں کی رہائی پرمشتمل معاہدہ طے پانا سب سے مشکل مرحلہ ہوگا۔ مزید کہا گیا کہ ایران کے ساتھ جنگ سے قبل نیتن یاہو نے اپنے پہلے کے موقف کے مقابلے میں قدرے نرم موقف اپنایا تھا، مگرحماس نے تاحال اس پرکوئی جواب نہیں دیا۔ علاوہ ازیں اخبارنے بتایا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے ضروری اصلاحات کے سلسلے میں کئی یوروپی ممالک کے درمیان فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات کے مطالبے پروسیع عالمی اتفاق رائے پایا جاتا ہے، جو دو ریاستی حل سے وابستگی کا اظہارہے۔
ایران سے جنگ بندی پر اسرائیل نے غزہ میں تیز کردیا حملہ
ایران سے سیز فائرکے بعد بنجامن نیتن یاہونے غزہ پراندھا دھند بمباری شروع کردی ہے۔ غزہ کے شیخ وردان علاقے میں اسرائیل کی طرف سے ایک کے بعد ایک کئی بم گرائے گئے۔ ایک بم وہاں کے رہائشی علاقے میں گرا۔ علاقے میں بمباری کے بعد لوگ اپنی جان بچاتے ہوئے بھاگتے نظرآئے۔ اس خطرناک حملے کے علاوہ اسرائیل نے شمالی غزہ کے کئی علاقوں میں بمباری کی اورخبرہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ہوئے ان حملوں میں 74 لوگ مارے جاچکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



