پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف۔ (فائل فوٹو)
ایران، امریکہ اوراسرائیل کے ددرمیان چل رہی جنگ کودو دن مکمل ہوچکے ہیں۔ تینوں ہی ممالک کی طرف سے ایک دوسرے پرحملے کئے جا رہے ہیں۔ کئی ممالک ایران کے ساتھ توکئی ممالک اسرائیل اورامریکہ کے ساتھ نظرآرہے ہیں۔ حالانکہ ان سب کے درمیان پاکستان کا بڑا موقف بھی سامنے آیا ہے۔ ایسا اس لئے کیونکہ وہ ہمیشہ امریکہ سے دوستی کی بات کہتا نظرآتا ہے جبکہ اس پورے معاملے میں پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف ایران کے ساتھ کھڑے نظرآرہے ہیں۔
پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک پوسٹ شیئرکیا ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کی بات کہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل پراپنی گہری تعزیت پیش کی ہے۔
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کہی یہ بڑی بات
شہبازشریف نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اورلوگ مایوسی کی اس گھڑی میں ایران کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ ہزاایمیننس آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر اپنی گہری تعزیت پیش کرتے ہیں۔ پاکستان انٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزی پربھی تشویش کا اظہارکیا ہے۔ یہ ایک پرانی روایت ہے کہ ملک/حکومت کے سربراہان کونشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔ ہم مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کرتے ہیں۔ اللہ رب العالمین ایرانی لوگوں کواس کبھی نہ بھرنے والے نقصان کو سہنے کی صبراورطاقت دے۔
The Government and the people of Pakistan join the people of Iran in their hour of grief and sorrow and extend the most sincere condolences on the martyrdom of His Eminence Ayatollah Seyyed Ali
Khamenei.Pakistan also expresses concern over violation of the norms of…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 1, 2026
آیت اللہ خامنہ ای کی موت کے بعد پاکستان میں ہو رہا ہے احتجاج
ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کی موت کی خبرجیسے ہی سامنے آئی۔ کئی مقامات پراحتجاجی مظاہرہ دیکھنے کوملا ہے۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ کے خلاف جم کرنعرے بازی کی گئی۔ حالانکہ پاکستان میں خامنہ ای کی موت کے بعد پُرتشدد احتجاج ہوا ہے۔ کچھ پاکستانی لوگوں نے کراچی کے امریکی قونصلیت کوپھونکنے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران گولی باری اورآگ زنی بھی ہوئی۔ اس کی وجہ سے کئی لوگ مارے گئے ہیں۔
امریکہ کے حملے میں مارے گئے ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کی موت امریکہ اوراسرائیل کے حملے میں ہوگئی ہے۔ ہفتہ کے روز تہران اورایران کے دیگرحصوں پرکئے گئے بڑے پیمانے پرحملوں کا حصہ تھے۔ خامنہ ای کی موت کے ساتھ ساتھ ان کی فیملی کے لوگ بھی مارے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اب ایران کے 50 سے زیادہ سینئرلیڈران اورافسران مارے جاچکے ہیں۔ ایران نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت پر40 دنوں کے قومی سوگ کا اعلان کردیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

