Pakistan: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سربراہ عمران خان کے وکیل پر حملہ ہوا ہے۔ حملے میں عمران خان کے وکیل بری طرح زخمی ہیں۔ ساتھ ہی پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتارکیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں ان کے ساتھ مارپیٹ کی خبربھی آرہی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہرہوئے ہنگامہ آرائی کی کئی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
منگل کو عمران خان جب اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے بایومیٹرک ویریفکیشن کے لئے جا رہے تھے، تبھی انہیں گرفتارکرلیا گیا۔ پی ٹی آئی لیڈر کی گرفتار پاکستانی رینجرس نے کی ہے۔ دراصل، منگل کو عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ کئی معاملوں میں ضمانت کے لئے پہنچے تھے۔ اس سے پہلے وہ اپنی کئی ریلیوں میں پاکستانی فوج کے اعلیٰ افسرکے خلاف بیان بازی کر رہے تھے۔ ساتھ ہی کئی طرح کے سنگین الزام لگا رہے تھے۔
اسلام آباد عدالتی پیشی کیلئے روانگی سے قبل چیئرمین تحریک انصاف کا خصوصی پیغام
آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز پر خصوصی ردعمل #BehindYouSkipper pic.twitter.com/NtrcUSrwwY
— PTI (@PTIofficial) May 9, 2023
وکیل کا ویڈیو وائرل
پی ٹی آئی لیڈران کا الزام ہے کہ عمران خان پرظلم کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی لیڈرمسرت چیما نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ مارپیٹ ہوئی ہے۔ وہ بری طرح زخمی ہیں۔ ساتھ ہی پی ٹی آئی سربراہ کے وکیل کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں وہ خون سے شرابور نظرآرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Imran Khan Arrested: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار، فوج پر مارپیٹ کا الزام
یونیورسٹی سے متعلق معاملے میں گرفتاری
میڈیا رپورٹ کے مطابق، عمران خان کو ایک یونیورسٹی سے منسلک معاملے میں گرفتارکیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ عمران خان نے اپنے دوراقتدارمیں اس یونیورسٹی کو غیرقانونی طریقے سے کروڑوں روپئے کی زمین دی ہے۔ اس معاملے کا انکشاف پاکستان کی سب سے امیر شخصیت ملک ریاض نے کیا تھا۔ واضح رہے کہ ملک ریاض حسین پاکستان کی سب سے مشہورشخصیات میں سے ایک ہیں۔ وہ ایشیا کی سب سے اچھی اورسب سے بڑی ریئل اسٹیٹ کمپنی کے مالک ہیں۔
– بھارت ایکسپریس