Bharat Express

Explosions near Israeli Embassy in Copenhagen: اسرائیلی سفارتخانے کے باہر دو دھماکے، ڈنمارک پولیس نے تحقیقات کردی شروع

کوپن ہیگن میں اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب ہونے والے دھماکوں سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا، جب ایران نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بدلے میں اسرائیل پر میزائل داغے۔ 7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ کے حملے کے بعد جب سے حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ شروع ہوئی ہے۔

ڈنمارک میں اسرائیل کے سفارتخانے کے باہر دو بم دھماکے ہوئے ہیں ۔ دھماکہ کرنے والے کون لوگ ہیں اور یہ کیسے دھماکہ ہوا اس کی تحقیق ہورہی ہے ،البتہ ڈنمارک کی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کوپن ہیگن میں اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب دو دھماکوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ا ن دونوں دھماکوں میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔وہیں حملے پر اسرائیل کی وزارت خارجہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے رابطہ کرنے پر اسرائیلی سفارتخانہ فوری طور پر تبصرہ کے لیے دستیاب نہیں تھا۔

واضح رہے کہ کوپن ہیگن میں اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب ہونے والے دھماکوں سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا، جب ایران نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بدلے میں اسرائیل پر میزائل داغے۔ 7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ کے حملے کے بعد جب سے حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ شروع ہوئی ہے، دنیا بھر میں متعدد اسرائیلی سفارت خانے مبینہ ٹارگٹ حملوں کی زد میں آ چکے ہیں۔اور اب یہ تازہ معاملہ ڈنمارک کا ہےجہاں دو دھماکے ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read