Bharat Express

انٹرٹینمنٹ

دھیرج سرنا کی ہدایت کاری میں بننے والی ’دی سابرمتی رپورٹ‘ میں وکرانت میسی، ریدھی ڈوگرا اور راشی کھنہ اہم کرداروں میں ہیں۔ اس فلم کو شوبھا کپور، ایکتا آر کپور، امول وی موہن، اور انشول موہن نے بالاجی موشن پکچرز اور وکیر فلمز پروڈکشن کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔

س سے پہلے پی ایم مودی نے فلم 'دی سابرمتی رپورٹ' کی تعریف کی تھی، جو 2002 میں گودھرا ٹرین سانحہ کے آس پاس کے واقعات کا جائزہ پیش کرتی  ہے۔دھیرج سرنا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سابرمتی ایکسپریس ٹرین میں آتشزدگی کے واقعے پر مبنی ہے۔

آج بھی اداکارہ ہیما مالنی سے متعلق کچھ قصے ایسے ہیں، جن کے بارے میں یا تو لوگ نہیں جانتے یا پھر بہت کم لوگوں کو ان کے بارے میں پتہ ہے۔ آج ایک ایسا ہی قصہ ہم آپ کو بتانے والے ہیں۔

سال 1997 میں ایک ایسی فلم آئی جسے دیکھ کر شائقین ہنستے ہوئے سینما گھروں سے باہر نکلے ۔ اس فلم نے 27 سال مکمل کر لیے ہیں۔ ایسے میں فلم کے اداکار اجے دیوگن نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

سوناکشی اور ظہیر نے 7 سال ڈیٹنگ کے بعد رواں سال 23 جون کو ممبئی میں شادی کی۔ اداکارہ ’تو ہے میری کرن‘ میں شوہر ظہیر کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔ ظہیر اور سوناکشی اس سے پہلے بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ دونوں کو ’ڈبل ایکس ایل‘ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس فلم میں ہما قریشی بھی اہم کردار میں تھیں۔

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ طلاق کی افواہوں کے درمیان ایک بین الاقوامی تقریب میں اداکارہ ایشوریا رائے کا سر نیم 'بچن' کو اسکرین سے ہٹا دیا گیا ہے۔

نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی ’دنگل‘ میں عامر خان نے مہاویر سنگھ پھوگاٹ کا کردار ادا کیا، ایک شوقیہ پہلوان جو اپنی بیٹیوں گیتا پھوگاٹ اور ببیتا کماری کو ہندوستان کی پہلی عالمی سطح کی خاتون پہلوان بننے کی تربیت دیتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تصویر سری لنکا میں وجے کی وی ڈی 12 کی شوٹنگ کے دوران کلک کی گئی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری 'جرسی' سے شہرت یافتہ گوتم تیننوری کر رہے ہیں۔

اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی طلاق کے حوالے سے کئی قسم کا مواد سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس پر اے آر رحمان نے اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے ایسی خبریں شیئر کرنے والوں کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار کی جانب سے کاپی رائٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر 10 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کیونکہ دستاویزی فلم میں ان کی پروڈکشن ’نانوم راؤڈی دھان‘ کی BTS فوٹیج شامل ہے۔