Bharat Express

انٹرٹینمنٹ

اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی طلاق کے حوالے سے کئی قسم کا مواد سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس پر اے آر رحمان نے اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے ایسی خبریں شیئر کرنے والوں کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار کی جانب سے کاپی رائٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر 10 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کیونکہ دستاویزی فلم میں ان کی پروڈکشن ’نانوم راؤڈی دھان‘ کی BTS فوٹیج شامل ہے۔

شاہ رخ خان کے 1980 کی دہائی کے مشہور شو فوجی کی جدید موافقت ’فوجی 2.0‘ اور آسکر ونر گنیت مونگا کپور کی ’ککنگ بالز‘ سمیت کئی دوسرے شوز بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

ایک افسر نے بتایا کہ ملزم نے آن لائن سرچ کر کے شاہ رخ کی سکیورٹی اور بیٹے آرین کے بارے میں کافی معلومات اکٹھی کی تھیں۔ ملزم کے پاس موجود دوسرے موبائل فون کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تو اس کی انٹرنیٹ ہسٹری بھی یہی سامنے آئی۔

بالکی نے سنیما میں ناظرین کی عدم دلچسپی کی وجوہات کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا، ’’جو دلچسپی سنیما میں تھی وہ اب نہیں رہی۔ اب جب لوگ فیملی کے ساتھ فلم دیکھنے جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ فلم ٹھیک ہے۔ درحقیقت، ہم اب بہت زیادہ فلمیں بنا رہے ہیں۔‘‘

اے آررحمٰن کے بعد اب ان کی ایک ٹیم رکن نے بھی طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے اس بات کی جانکاری سوشل میڈیا کے ذریعہ شیئر کی ہے اور سبھی سے ان کے بارے میں رائے قائم نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے شادی کے 29 سال بعد اہلیہ سائرہ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس خبر کے بعد مداحوں کو بڑا جھٹکا لگا۔

ڈائریکٹر پروین اروڑہ کا کہنا ہے کہ فلم ’ڈھائی آکھر‘ ایک پیار کا نغمہ ہے۔ محبت کسی کی زندگی بدلنے کی طاقت رکھتی ہے۔ ہندی اور مراٹھی سنیما کی مشہور اداکارہ مرنل کلکرنی اس فلم میں ’ہرشیتا‘ کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

فلم ایمرجنسی ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں اندرا گاندھی حکومت کے دوران لگائی گئی ایمرجنسی کو دکھایا گیا ہے۔ فلم میں کنگنا رناوت سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی۔

پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ ان دنوں مختلف ریاستوں میں جا کر کنسرٹ کر رہے ہیں۔ اب حیدرآباد میں ان کے حالیہ شو کے دوران حکومت نے انہیں کچھ چیزوں میں تبدیلی کے لیے نوٹس بھیجا تھا جس پر گلوکار کا ردعمل سامنے آیا ہے۔