Bharat Express DD Free Dish

انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کی خرابی صحت کے باعث کوئزشو 'کون بنے گا کروڑپتی' کی شوٹنگ گزشتہ ایک ہفتے سے روک دی گئی ہے۔ امیتابھ بچن 11 نومبرکے بعد شوٹنگ کے لئے دستیاب ہوسکتے ہیں اورکے بی سی 18 کی شوٹنگ پھر سے شروع ہونے کی امید ہے۔

بالی ووڈ فلم ساز روہت شیٹی کے جوہو واقع گھر کے باہر یکم فروری 2026 کی دیر رات فائرنگ ہوئی تھی۔ حملہ آوروں نے شیٹی ٹاور کے باہر کئی راؤنڈ گولیاں چلائی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کے وقت روہت شیٹی اپنے گھر میں ہی موجود تھے، تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔فائرنگ کے اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ سامنے آئی تھی۔

’نوٹس‘ کی سب سے بڑی خوبی اس کا سماجی موضوع اور ارون گوول و دیپیکا چکھلیا کی جوڑی ہے۔ فلم سرکاری نظام کی من مانی اور عام آدمی کی بے بسی پر سوال اٹھاتی ہے۔ اس کے مکالمے بھی کئی مقامات پر اپنا اثر چھوڑتے ہیں۔تاہم، فلم کی سست رفتار کچھ ناظرین کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ تیز رفتار کہانی اور مسلسل سنسنی کی توقع رکھنے والے ناظرین کو یہ فلم کچھ طویل محسوس ہو سکتی ہے۔

’رائز اینڈ فال 2‘ میں کامیڈین ہرش گجرال نے اپنی مزاحیہ اداکاری سے خوب رنگ جمایا۔ شو میں پہنچ کر انہوں نے اسٹیج پر ایک ایک کرکے تمام شرکاء کی کھنچائی کی۔ اتنا ہی نہیں، انہوں نے شو کے میزبان ویریندر سہواگ کو بھی نہیں بخشا اور اپنے دلچسپ انداز میں ان کا بھی مذاق اڑایا۔ہرش کے چٹکلوں اور مزاحیہ جملوں کو سن کر وہاں موجود لوگ اپنی ہنسی نہیں روک سکے۔

ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی وہ اندر داخل ہوا، اسے باہر جانے سے روک دیا گیا اور دھمکیاں دی جانے لگیں۔ الزام ہے کہ اس معاملے کے اہم ملزم ببن نے ڈاکٹر کے چہرے پر زور دار مکا مارا۔

جنوری 2025 میں ایک حملہ آور ممبئی میں واقع سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں داخل ہوگیا تھا۔ اس دوران اس نے سیف پر چاقو سے حملہ کیا، جس میں ان کی گردن، پیٹھ اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے تھے۔ واقعے کے بعد انہیں علاج کے لیے لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ان کی سرجری کی گئی تھی۔

 شوٹر سب سے پہلے رکشہ ڈرائیوروں اور دکانداروں سے ان کے یو پی آئی کیو آر کوڈ حاصل کرتے تھے۔ اس کے بعد ان کوڈ کی تصاویر انیل پنڈت کو بھیجی جاتی تھیں۔ انیل انہیں اپنے چھوٹے بھائی ابھیشیک پنڈت تک پہنچاتا تھا۔ الزام ہے کہ ابھیشیک کی ہدایت پر اس کی بیوی سنیہا پنڈت ہریانہ کے کرنال سے ان کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے رقم منتقل کرتی تھی۔اس کے بعد ممبئی میں موجود شوٹر متعلقہ شخص کو طے شدہ کمیشن دیتے تھے اور باقی رقم نقد وصول کرلیتے تھے۔

مشہور لوک گلوکارہ کلپنا پٹواری کا چھٹھ گیت ’جگت کے پالک دیناناتھ‘ عقیدت مندوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ یہ بھکتی گیت سورج دیوتا کی عظمت، چھٹھ ورت سے وابستہ عقیدت اور لوک ثقافت کی جھلک پیش کرتا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کی آلودگی سے پاک دیوالی مہم سے متعلق شروع ہوا تنازع بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ عدالت نے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ دیا مرزا کی ہٹائی گئی ویڈیو دوبارہ اپ لوڈ کرے۔ اس فیصلے کے بعد ممبئی کے ڈپٹی میئر سنجے گھاڑی نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے بی ایم سی کے سابقہ اقدام پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔

یہ معاملہ براہ راست ماحولیات اور عوامی صحت سے جڑا ہوا ہے۔عدالت نے واضح کیا کہ مذہب اور ذات کوئی بھی ہو، ہر انسان ایک ہی ہوا میں سانس لیتا ہے۔ اس لیے آلودگی کے خلاف بیداری پیدا کرنے کی کوششوں کو غیر ضروری تنازعات میں الجھانے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔