Bharat Express

Sandhya Theatre Stampede Case: اللو ارجن ہرسنڈے دیں گے پولیس اسٹیش میں حاضری، جانئےکن شرائط پر ملی تھی ضمانت؟

سندھیا تھیٹر واقعہ کیس میں عدالت کی طرف سے باقاعدہ ضمانت ملنے کے بعد اللو ارجن نے ہفتہ 4 جنوری 2024 کونامپلی کی میٹروپولیٹن کریمنل کورٹ میں ضمانت کی رقم جمع کرائی تھی

اداکار اللو ارجن حیدرآباد کے چکڑ پلی پولیس اسٹیشن سے باہر آئے۔ ضمانت کی شرائط کے مطابق اداکار اللو ارجن کو چکڑ پلی پولیس اسٹیشن میں حاضرہونے کو کہا گیا۔ ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے انہیں چارج شیٹ داخل ہونے تک ہر اتوار کو پولیس اسٹیشن میں حاضرہونے کی ہدایت  کی۔

اللو ارجن کی عدالت کے باہرسے کئی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئیں ہیں۔ جہاں وہ بلیک شرٹ میں نظرآرہے ہیں۔ وہ رسمی کارروائی مکمل کرنے عدالت پہنچے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گاڑی سے اترکرسیدھا عدالت میں کی طرف  جارہے ہیں ۔

ہر اتوار کو تفتیشی افسر کے سامنے پیشی

عدالت کی ہدایت کے مطابق اداکار کو ہر اتوار کو صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے کے درمیان تفتیشی افسر کے سامنے دو ماہ یا چارج شیٹ داخل ہونے تک پیش ہونا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے اللو ارجن کو ہدایت دی کہ وہ عدالت کو بتائے بغیر اپنا رہائش کا پتہ تبدیل نہ کریں اور ان کے بغیر اجازت کے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی لگا دی۔ یہ شرائط اس وقت تک نافذ رہیں گی جب تک اس معاملے میں کوئی فیصلہ نہیں آجاتا۔

نامپلی عدالت نے باقاعدہ ضمانت دی تھی

ندھیا تھیٹرواقعہ کیس میں عدالت کی طرف سے باقاعدہ ضمانت ملنے کے بعد اللوارجن نے ہفتہ 4 جنوری 2024 کونامپلی کی میٹروپولیٹن کریمنل کورٹ میں ضمانت کی رقم جمع کرائی تھی۔کرنامپلی کورٹ نے 30 دسمبر2024 کو ساؤتھ سپراسٹاراللوارجن کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ اس دن فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ اس کے بعد 3 جنوری 2025 کو عدالت نے انہیں سندھیا تھیٹر کیس میں باقاعدہ ضمانت دے دی تھی ۔

کیا  ہے پورا معاملہ

آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ معاملہ 4 دسمبر کا ہے۔ جب پشپا 2 کی اسکریننگ رکھی گئی تھی۔ اس کے بعد سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچ گئی اور اس واقعہ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی اور اس کا بیٹا بری طرح زخمی ہوگیا۔ اس معاملے میں اللو ارجن کو جیل جانا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی اللو ارجن نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو 2 کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

تلنگانہ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی

4 دسمبر2024 کو، فلم پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں بھگدڑمچ گئی، جس میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ اللو ارجن کو اس معاملے میں 13 دسمبر 2024 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ نچلی عدالت نے انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا، لیکن چند گھنٹوں کے بعد انہیں تلنگانہ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی تھی۔

بھارت ایکسپریس

Also Read