Bharat Express

Nuh Violence: نوح میں میوات انتظامیہ کی بڑی کارروائی، 4 گھنٹے میں 200 سے زیادہ روہنگیائی مسلمانوں کی جھگیوں پر چلایا بلڈوزر

 نوح تشدد کے بعد جمعہ کے روز صبح انتظامیہ نے تاؤڑوعلاقے میں 200 سے زیادہ جھگیوں پر بلڈوزر چلا دیا۔ اس تعمیری کام کو غیرقانونی بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہاں بنگلہ دیشی روہنگیا غیرقانونی طریقے سے رہ رہے تھے اور تشدد میں شامل تھے۔ کئی نوجوانوں کا نام ایف آئی آر میں درج ہے۔