Rahmatullah
Bharat Express News Network
Hezbollah’s next leader: حزب اللہ کے نئے سربراہ بنائے گئے ہاشم صفی الدین،حسن نصراللہ اور ایران کے انتہائی قریبی مانے جاتے ہیں حزب اللہ کے نئے چیف
ھاشم صفی الدین حزب اللہ کے ایک سینئر رہنمارہے ہیں اور اس کی مجلس شوریٰ کے سات اہم ارکان میں شامل ہیں۔ وہ حزب اللہ کے سیاسی، سماجی، ثقافتی اور تعلیمی امور کے نگران ہیں اور انہیں 2008 سے حسن نصر اللہ کے ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔
Mann ki Baat today: پروگرام من کی بات کو آج 10 سال ہوگئے پورے،آج 114واں ایپی سوڈ ہوگا پیش، پی ایم مودی کریں گے خطاب
اس پروگرام کو سننے کیلئے بی جے پی یونٹ ملک بھر میں خاص انتظامات کرتی ہے۔ خبر ہے کہ جھارکھنڈ بی جے پی نے اس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ریاستی صدر بابولال مرانڈی سمیت کئی سینئر لیڈر رانچی، جمشید پور، لاتیہار اور دیگر مقامات پر اس پروگرام کو سنیں گے۔
First time Erdogan skips Kashmir at UNGA: اردوغان نے پہلی بار مسئلہ کشمیر کو کیا نظرانداز،اقوام متحدہ میں نہیں کیا ذکر،پاکستان کو لگا جھٹکا،جانئے ترکیہ کی نئی حکمت عملی
گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اردوغان نے کشمیر کے بارے میں کہا تھا کہ ’’اگر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعاون اور بات چیت سے کشمیر میں امن آئے گا تو اس سے جنوب میں امن آئے گا، ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کی راہیں کھلیں گی۔
Class 2 Boy “Sacrificed” For School’s “Success: اسکول کی ترقی کیلئے طالب علم کا قتل،ہاتھرس کے اسکول میں دوسری جماعت کے چھوٹے بچے کو گلا دبا کر مار دیا،جانچ جاری
تحقیقات کے دوران اسکول کے پیچھے نصب ٹیوب ویل سے خفیہ سامان برآمد ہوا۔ جس نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسکول میں تنتر منتر کا رواج تھا۔ قتل کے پیچھے مقصد قربانی کے ذریعے اسکول کی خوشحالی کو یقینی بنانا تھا۔ اسکول ڈائریکٹر نے اسکول کی ترقی کے لیے قرض بھی لیا تھا۔ ڈائریکٹر کا خیال تھا کہ قربانیاں دینے سے اسکول ترقی کرے گا۔
Israel Gaza war: سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو ہوا احساس،جنگ بندی کے نام پر بنایا گیا بیوقوف، فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے علیحدہ بین الاقوامی اتحاد کا اعلان
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گذشتہ ہفتے زور دے کر یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کے قیام سے پہلے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ہر گز قائم نہیں کرے گا۔ سعودی مجلس شوری کی کارروائیوں کا افتتاح کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ ان کے ملک کی توجہ میں سرفہرست ہے۔
Abbas slams US’s diplomatic support for Israel: فلسطین میں جتنا خون بہہ رہا ہے اس کی ذمہ دار امریکہ اور وہ ممالک ہیں جو اسرائیل کو ہتھیار دے رہے ہیں:محمود عباس
فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ امریکہ کی دی ہوئی جرات سے ہی اسرائیل نے غزہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ عباس نے کہا کہ امریکی حمایت جاری رہے گی تو اسرائیلی حملے بھی جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک امریکہ کا سلامتی کونسل میں تین بار غزہ جنگ بندی قرارداد کو روکنا بے حد افسوسناک ہے۔
CBFC on Emergency Release: فلم ایمرجنسی کی ریلیز کیلئے سینسربورڈ نے رکھی شرط، عدالت میں حلف نامہ داخل، کنگنا کو لگا جھٹکا
آپ کو بتادیں کہ فلم کی ریلیز سے پہلے ہی اس پر پابندی کے مطالبات اٹھنے لگے تھے۔ پنجاب، تلنگانہ، نئی دہلی اور اتر پردیش کے لوگوں نے فلم پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فلم میں ان کی کمیونٹی کو منفی طریقے سے پیش کیا گیا ہے اور تاریخ سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔
Sanjay Raut Convicted: عدالت نے ہتک عزت کیس میں سنجے راوت کو 15 دن قید اور 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی
شیوسینا (یو بی ٹی) کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے راوت کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ عدالت نے بی جے پی لیڈر کرٹ سومیا کی اہلیہ میگھا سومیا کی طرف سے دائر ہتک عزت کے مقدمے میں سنجے راوت کو مجرم قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ سنجے راوت کو 15 دن کی قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔
Rahul Gandhi To Kick-Off Haryana Campaign: ہریانہ کانگریس میں تنازعہ ختم!راہل گاندھی کے ساتھ ایک ہی اسٹیج پر ہوں گے بھوپیندر سنگھ ہڈا،کماری شیلجا اور رندیپ سرجیوالا
راہل کی پہلی ریلی کے لیے کرنال کی اسندھ سیٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہاں کانگریس نے پھر سے موجودہ ایم ایل اے شمشیر گوگی کو میدان میں اتارا ہے۔ گوگی کو کماری شیلجا کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ اس کے بعد راہل گاندھی حصار کے بروالا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
India Pakistan Border: محبوبہ سے ملنے پاکستان جارہا تھا ایک شخص، پولیس نے پکڑا تو سامنے آئی حیران کن جانکاری
کچھ (مغربی) کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ساگر باگمار نے کہا، 'شیخ سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہونے کی خواہش کے ساتھ کھاوڑہ پہنچا تھا تاکہ وہ ایک خاتون سے مل سکے جس سے وہ آن لائن رابطے میں آیا تھا۔ منگل کو خاورہ پہنچنے کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔